urdu news today live
Headlines

یوراج ۔ ہربھجن کے ویڈیو پر ہنگامہ، ڈیلیٹ کیا، معافی مانگی، پھر بھی نہیں بنی بات، پولیس نے درج کی شکایت

یوراج ۔ ہربھجن کے ویڈیو پر ہنگامہ، ڈیلیٹ کیا، معافی مانگی، پھر بھی نہیں بنی بات، پولیس نے درج کی شکایت

یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا کے ایک ویڈیو کو لے کر جم کر ہنگامہ ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔ جب ہنگامہ ہوا تو انہوں نے اس کو ڈیلیٹ کر دیا۔ معافی بھی مانگ لی۔ لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

وراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا کے خلاف شکایت کا یہ معاملہ ایک ویڈیو سے شروع ہوتا ہے۔ سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں بھجی کے ساتھ یوراج سنگھ اور سریش رینا بھی نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں کرکٹرز بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل کے گانے ‘حسن تیرا توبہ توبہ’ کی طرز پر لنگڑاتے ہوئے اور چہروں پر درد ظاہر کرنے کی اداکاری کررہے ہیں ۔

سابق کرکٹر اور ممبر پارلیمنٹ ہربھجن سنگھ نے اس پوسٹ میں لکھا : لیجنڈ کرکٹ کے 15 دنوں کے اندر باڈی کی توبہ توبہ ہوگئی ۔ جسم کے ہر حصے میں درد ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل کے بعد کا ہے جس میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پیرا ورلڈ چمپئن شپ جیت چکی بیڈمنٹن کھلاڑی مانسی جوشی نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں لکھا : آپ جیسے کرکٹ اسٹارز سے ذمہ داری کی توقع جاتی ہے۔ برائے مہربانی  ایسے لوگوں کا مذاق مت اڑائیے جو معذور ہیں۔ یہ مذاق نہیں ہے۔

ہنگامہ کو طول پکڑتا دیکھ کر ہربھجن سنگھ نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دیا۔ انہوں نے معافی بھی مانگ لی۔ ہربھجن سنگھ نے لکھا : چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ہم نے انگلینڈ میں سوشل میڈیا پر ‘توبہ توبہ’ گانے پر ویڈیو بنایا، جس کے بارے میں کچھ لوگ شکایت کر رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو 15 دن لگاتار کھیلنے کے بعد درد سے پریشان ہمارے جسم کا برا حال دکھانے کیلئے بنایا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *