urdu news today live
Headlines

ے شاہ بی سی آئی سکریٹری کے عہدہ سے دے سکتے ہیں استعفی، سامنے آرہی بڑی خبر، جانئے کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ

ے شاہ بی سی آئی سکریٹری کے عہدہ سے دے سکتے ہیں استعفی، سامنے آرہی بڑی خبر، جانئے کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے موجودہ سکریٹری جے شاہ سے متعلق بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے موجودہ سکریٹری جے شاہ سے متعلق بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن رواں سال نومبر میں ہونا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے شاہ اس عہدے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کرنے کا منصوبہ کا بنا رہے ہیں۔ اس وجہ سے وہ بی سی سی آئی سکریٹری کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق جے شاہ آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لیے اپنا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔ فی الحال اس حوالے سے صرف خبریں سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ یہ عہدہ سنبھالنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے اس وقت آئی سی سی کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ گزشتہ چار سال سے اس عہدے پر فائز ہیں اور اور ایک مدت کار کے لیے بھی موزوں ہیں۔

بارکلے نے بی سی سی آئی کے تعاون سے یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اگر جے شاہ نومبر کے انتخابات میں اپنا نام دیتے ہیں تو بارکلے کو پیچھے ہٹنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ جے شاہ کے پاس الیکشن میں اپنا نام پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں کولمبو، سری لنکا میں ہونا ہے۔ اس میں آئی سی سی کے صدر کو لے کر بات ہونی ہے۔

18 thoughts on “ے شاہ بی سی آئی سکریٹری کے عہدہ سے دے سکتے ہیں استعفی، سامنے آرہی بڑی خبر، جانئے کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ

  1. Snuggling together underneath the sheets also makes you feel closer to your partner and enhances your sense of intimacy.人形 エロCouples who talk to each other about their wants and desires have better sex and a healthier relationship,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *