urdu news today live

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں دہلی پولیس کی تازہ نوٹس محض ہراسانی ہے: شیو کمار
بنگلورو۔6 دسمبر (سالار نیوز) نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مالی اور لین دین کی تفصیلات طلب کرنے انہیں جاری کئے گئے دہلی پولیس کے نوٹس کو ہراسا نیقرار دیا اور کہا کہ وہ قانونی طور پر اس کا مقابلہ کریں گے۔شیوکمار نے، جو ریاستی کانگریس کے سربراہ بھی ہیں،اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک علیحدہ پولیس جانچ کی ضرورت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ جب ای ڈی نے اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کی تھی اب دہلی پولس کی جانب سے جانچ کی کیا ضرورت ہے۔اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیوکمار کے پاس اس سال 3 اکتوبر کو کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف درج کیے گئے نیشنل ہیرالڈ کیس سے متعلق اہم معلومات ہیں۔ شیو کمار نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت چونکا دینے والا ہے۔ میں نے ای ڈی کو تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ ای ڈی نے مجھے اور میرے بھائی ڈی کے سریش کو بھی طلب کیا تھا۔ اس میں کچھ غلط نہیں ہے، نیشنل ہیرالڈ ہمارا ادارہ ہے، اور کانگریسی ہونے کے ناطے ہم نے ادارے کی حمایت کی ہے، کوئی بات چھپی نہیں ہے، سب کچھ بلیک اینڈ وائٹ میں ہے۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ ای ڈی کے چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد، دہلی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ضرورت نہیں تھی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم اسے قانون کی عدالت میں لڑیں گے۔29 نومبر کے نوٹس میں، دہلی پولیس کے شعبہ معاشی جرائمنے شیوکمار کو اپنے سامنے پیش ہونے یا 19 دسمبر تک طلب کردہ معلومات فراہم کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔اس اقدام کوہراسانی قرار دیتے ہوئے، نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میں کیا ہے؟ یہ ہمارا پیسہ ہے، جب ہم ٹیکس دیتے ہیں تو ہم جسے چاہیں اسے دے سکتے ہیں۔ اس میں کچھ بھی شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کیس درج کیا گیا ہے اور چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ وہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کو ہراساں کرنے کیلئے اس سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں۔ وہ انتشارپیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 19 دسمبر کو پیش ہوں گے، شیوکمار نے جواب دیا کہ وہ قانونی مضمرات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔مجھے نہیں معلوم، یہ میرے لیے حیرانی کی بات تھی، کل مجھے ایک نوٹس ملا۔ میں نے ابھی اس کا مطالعہ کیا ہے، اب بھی مجھے دوبارہ مطالعہ کرکے اس کا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *