urdu news today live

موبائل میں غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا فون نمبر؟ گھبرائیے نہیں، ایسے کیجئے ری اسٹور، بہت کم لوگ جانتے ہیں طریقہ

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Read More

وائناڈ لینڈ سلائیڈ: سامنے نظر آرہی تھی موت، تبھی فرشتہ بن کر آئی ہندوستانی فوج، بچالی 4 افراد کی زندگی

انہوں نے کہا کہ کیرالہ پولیس ماہر ایجنسیوں کی مدد سے کوزی کوڈ شہر تک چلیار ندی میں تلاشی مہم چلائے گی۔ کمار نے کہا کہ ہم دریا میں تلاشی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ کل ہمیں پوتھوکل سے لاشیں ملی تھیں۔ اس لیے اب ہم نے چلیار ندی کے کنارے سے لے کر کوزی کوڈ شہر تک کے تمام تھانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں تلاشی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے ۔

Read More

ویتنام کے وزیراعظم نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، 9 خاص ایشوز پر ہوئی بات چیت

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہمارے ہند-بحرالکاہل وژن میں، ویتنام ہمارا اہم اور کلیدی شراکت دار ہے۔ ہند بحرالکاہل کے حوالے سے ہم دونوں ملکوں کے خیالات میں اچھا تال میل ہے۔ ہم توسیع پسندی نہیں ، بلکہ ترقی کی حمایت کرتے ہیں ۔ ہم آزاد، کھلے، اصولوں پر مبنی اور خوشحال ہند- بحرالکال کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے

Read More

سوپنل ہمیں آپ پر فخر ہے…پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے شوٹر کی نیتا امبانی نے کی تعریف

تادیں کہ منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اتوار کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیت کر میڈل ٹیلی میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا تھا۔ اس کے بعد منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے منگل کو مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ۔ اب سوپنل کا نام بھی پیرس اولمپکس کے میڈلسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

Read More

متھرا شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں مسلم فریق کو جھٹکا، ہائی کورٹ نے سنایا اہم فیصلہ

لکھنؤ: متھرا شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں الہ آباد ہائی کورٹ سے مسلم فریق کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جمعرات کو سماعت کے دوران الہ آباد ہائی کورٹ نے تنازع سے متعلق ہندو فریق کی طرف سے دائر درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیا ہے۔ عدالت نے آرڈر 7، رولز 11 پر مسلم فریق کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔ جسٹس مینک کمار جین کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ ان درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے 31 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ہائی کورٹ کے فیصلے سے یہ طے ہوگیا ہے کہ متھرا مندر مسجد تنازعہ میں ہندو فریق کی درخواستیں سماعت کے قابل ہیں۔ ہائی کورٹ سے مسلم فریق کے اعتراضات مسترد ہونے کے بعد ہندو فریق کی درخواستوں پر آگے سماعت ہوگی۔ ایودھیا تنازعہ کی طرز پر شری کرشن جنم بھومی تنازعہ کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوگی۔

Read More

اولڈ راجندر نگر IAS کوچنگ سینٹر میں پھر بھرا پانی، بارش سے ڈوبی دہلی این سی آر کی سڑکیں

شام تقریباً 7 بجے سے دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ دہلی، غازی آباد، نوئیڈا اور فرید آباد میں بجلی گرجنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک تقریباً ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام لگ گیا۔

Read More