اولڈ راجندر نگر IAS کوچنگ سینٹر میں پھر بھرا پانی، بارش سے ڈوبی دہلی این سی آر کی سڑکیں
اولڈ راجندر نگر IAS کوچنگ سینٹر میں پھر بھرا پانی، بارش سے ڈوبی دہلی این سی آر کی سڑکیں
دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ہفتہ کو جس علاقے میں کوچنگ سنٹر حادثہ پیش آیا تھا ، اس علاقہ میں ایک بار پھر گھٹنوں تک پانی بھر گیا۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
نئی دہلی : بدھ کی شام دیر گئے موسلادھار بارش کی وجہ سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ہفتہ کو جس علاقے میں کوچنگ سنٹر حادثہ پیش آیا تھا ، اس علاقہ میں ایک بار پھر گھٹنوں تک پانی بھر گیا۔ بارش اتنی تیز تھی کہ پارلیمنٹ ہاؤس تک میں بھی پانی بھر گیا۔ دوسری طرف دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کے خلاف طلبہ کا احتجاج خراب موسم اور تیز بارش میں بھی جاری رہا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی صبح تک اسی طرح کے حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔ دہلی میں کل بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ امیجز سے دیکھا جا رہا ہے کہ گھنے بادل دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں کل صبح بھی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
شام تقریباً 7 بجے سے دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ دہلی، غازی آباد، نوئیڈا اور فرید آباد میں بجلی گرجنے کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک تقریباً ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام لگ گیا۔
ادھر راجیہ سبھا ممبر سواتی مالیوال نے بارش کے دوران اولڈ راجندر نگر میں پانی بھرنے کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سواتی نے لکھا: یہ اولڈ راجندر نگر کے راؤ آئی اے ایس کے پاس کے حالات ہیں ۔ تین روز پہلے جو معصوم طلبہ کا انتظامی قتل ہوا، اس کے بعد پھر وہی حال؟ اب بھی نالیوں کی صفائی نہ ہونے پر کسی کا احتساب نہیں ہوگا؟
وہیں موقع پر پہنچے راجندر نگر علاقہ کے ایم ایل اے برجیش پاٹھک نے بتایا کہ یہاں کئی علاقوں سے پانی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ایک پیالے کی طرح ہے۔ بارش کے باعث نالے مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا طویل مدتی حل تلاش کرنا ہوگا۔
[url=https://t.me/omsk_night]шлюхи омск[/url]
Ищете вызвать девушку легкого поведения в городе омск? Мы предлагаем лучшие шлюхи этого города для вашего удовольствия и релакса! У нас всегда проверенные шлюхи с шикарной внешностью и лучшим сервисом. Хотите вызвать девушку на вечер? Обращайтесь к нам, и ваши мечты осуществятся!
Не упустите шанс провести досуг с самыми сексуальными индивидуалками города омск. ??
[url=https://t.me/ystgk]купить травмат лебедева без лицензии Ревда[/url]
Thanks for all your efforts that you have put in this. very interesting info .