گیا: بہار کے گیا ضلع کے آمس بلاک کے حمزہ پور میں ایک عجیب و غریب نظارہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک 70 سالہ شخص نے 25 سالہ لڑکی سے شادی کی ۔ بوڑھے شخص کے پہلے ہی دو بچے ہیں، حالانکہ اس کی بیوی کا چار سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ ویدا گاؤں کے رہنے والے سن رسیدہ محمد کلیم اللہ نورانی نے شادی کی ہے، جن کی عمر 70 سال ہے۔
وہیں دلہن آمس بلا کے حمزہ پور کے اسلام نگر کی رہنے والی ریشما پروین ہے ۔ نورانی کا کہنا کہ گھر میں کافی پریشانی ہے اسی لیے اس عمر میں شادی کی ہے۔ بیوی کے انتقال کے بعد وہ گھر میں تنہا ہوگئے تھے ، کام کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ وہیں جب دلہن سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ میں اس شادی سے خوش ہوں۔