
بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)سویڈن کی بس اور ٹرک بنانے والی کمپنی وولوو نے ہوسکوٹے میں اپنی مینوفیکچرنگ سہولت کو بڑھانے کے لیے 1400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بروز جمعرات وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سرکاری رہائش گاہ ’کاویری‘ میں ان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تقریب کی صدارت بڑی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے وزیر ایم بی پاٹل نے کی۔ اس مفاہمت نامے پر حکومت کی جانب سے صنعتوں کے پرنسپل سکریٹری سیلوا کمار اور وولوو انڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر کمل بالی نے دستخط کیے۔ یہاں پیالس گراﺅنڈ کے احاطے میں منعقد ہونے والی گلوبل انویسٹرز میٹ میں سرگرم وولوو نے اس بڑے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ وولوو کمپنی 25 سال پہلے ریاست میں آئی ، سرمایہ کاری کی اور تبدیلی کا آغاز کیا۔ اب ہمارے پاس وولوو ہے جو اعلیٰ معیار کی بسوں کا دوسرا نام ہے۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی لگژری بسوں کو بھی اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ حکومت وولوو کو ضروری سہولتےں اور مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وولو کمپنی کو چاہئے کہ وہ اپنی کمپنی مےں زےادہ سے زےادہ مقامی لوگوں کونوکری فراہم کرے ۔اس سے مقامی لوگوں کے لیے سلامتی اور اقتصادی ترقی دونوں کو یقینی بنایا جائے گا۔وولوو کے سی ای او مارٹن لنڈسٹیڈ نے کہا کہ کرناٹک میں کمپنی کے پےنےا،ہوسکوٹے اوردھارواڑ کے قریب پیتم پور میں مینوفیکچرنگ کے مراکز ہیں۔ اب ہم یہاں ہر سال 3000 بسیں،ٹرک تیار کر رہے ہیں۔ ہسکوٹے پلانٹ کی توسیع سے ہم ہر سال 20,000 بسیں،ٹرک تیار کر سکتے ہیں۔ اس صلاحیت کے اضافے سے روزگار بھی پیدا ہوگا اور عالمی سپلائی چین میں ہندوستان اور کرناٹک کی پوزیشن مزید محفوظ ہوگی۔ یہ مقامی بازار کی ضروریات کو بھی پورا کر سکے گا۔ بنگلور وولوو کے لیے چوتھا سب سے بڑا بین الاقوامی مقام ہے۔ ہمارا جی سی سی سینٹر یہاں 3,500 سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دیتا ہے اور آر اینڈ ڈی ، آئی ٹی ، خریداری ، لاجسٹکس اور مالیاتی خدمات کو سنبھالتا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں ایک مشترکہ منصوبہ بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کاروبار اب سالانہ 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایل کے عتیق اور صنعتوں کے کمشنر گنجن کرشنا بھی موجود تھے۔
I precisely desired to appreciate you once again. I am not sure what I could possibly have done without the actual ways revealed by you over my concern. It previously was a very scary setting for me personally, nevertheless taking note of a expert way you managed that forced me to jump for fulfillment. I am just thankful for this information and pray you comprehend what an amazing job your are undertaking teaching many people through the use of your web page. Most likely you have never got to know all of us.