urdu news today live

واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت سائبر کرائم پر مزید بیداری اور ٹرےننگ فراہم کرنے جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ریاست کے ہر پولیس افسر اور عملہ کو تربیت دی جائے گی۔ بروزہفتہ شہر کے ایک نجی ہوٹل میں سی آئی ڈی اور سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ”سی آئی ڈی ای سی او ڈی ای“ سائبر کرائم سمٹ ۔2025 کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر تے ہوئے وزےرداخلہ نے کہاکہ سائبر کرائم کی کوئی حد نہیں ہے،دنےابھرمےں سائبرکرائم بڑے پےمانہ پرپےش آرہے ہےں۔اس پرقدغن لگانا ضروری ہے۔ سی سی آئی ٹی آر کا قیام دنیا میں سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اب تک 46ہزارسے زیادہ افسران اور عملہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔2023 میں سائبر کرائم کے 22ہزارکیس درج ہوئے ہےں۔ بینک اکاو¿نٹس کی ہیکنگ، ڈیٹا کی ہیکنگ، سرکاری اکاو¿نٹس کی ہیکنگ وغیرہ جےسے سےنکڑوں سائبرکرائم ہوتے ہےں۔ اگر اس پرقابوپانے کی شش نہےں کی گئی تو مستقبل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام جرائم سے سائبر کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وائٹ فیلڈ کے علاقہ 40فےصدسائبر جرائم کے مقدمات:
بنگلورو میں درج ہونے والے عام جرائم مےں 30فےصدسائبر جرائم رپورٹ کئے گئے ہیں۔ وائٹ فیلڈ حدودمےں تقریباً 40 فیصد مقدمات سائبر جرائم کے ہیں۔ اس کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ٹیکنالوجی اور ٹرےننگ قانون اور امن و امان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہےں۔ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے تناظر میں اس کی روک تھام کے لیے تکنیکی طاقت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سی آئی ڈی ڈی کوڈ سمٹ اس سلسلہ میں مددگار ثابت ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیکاتھون اور سائبر لا آئیڈیاتھون جیسے پروگرام ایک محفوظ ڈیجیٹل کرناٹک اور محفوظ ہندوستان کی تعمیر کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی آئی ڈی) کے زیر اہتمام ہیکاتھون اور سائبر لاءآئیڈیاتھون میں حصہ لینے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا اور ڈیپ فیک کا پتہ لگانے ، بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر سائبر جرائم کے لیے سافٹ ویئر تیار کرنے میں مقابلہ جیتے طلبہ مےں انعامات تقسےم کےے گئے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *