urdu news today live

نگلورو۔15 مارچ (سالار نیوز)وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب ہومحمد علی الحسینی المعروف علی بابا نے کہا کہ اس ارادہ کے ساتھ وہ بورڈکی ذمہ داری کو سنبھال رہے ہیں کہ نیک نیتی کے ساتھ اللہ کی امانت کی حفاظت کر سکیں ۔نے کے بعد اخباری نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے نئے چیرمین نے کہا کہ چیرمین کی حیثیت سے امید کرتے ہیں کہ وہ تمامکے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام نے مل کر ان کےلئے جو کوشش کی ہے اس کےلئے وہ تمام کا شکرےہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ےہ ہو گی کہ تمام اوقافی اداروں میں بہتر سے بہتر کام انجام دیاجائے اور ان اداروں کے ذریعہ قوم و ملت کی بہتر خدمت انجام دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وقف قانون کے تحت اوقافی املاک کی ترقی کےلئے جو بھی گنجائش ہو اس میں رہتے ہوئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ وہ اس میدان میں آگے بڑھے ہیں۔بورڈ کے چھ اراکین کی میٹنگ سے غیر حاضری کے بارے میں سوال پر ان کو افسوس کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام کو ساتھ میں لے کر ان تمام کو اعتماد میں لے کر کام کریں گے آنے والے دنوں میں تمام کو ساتھ میں لے کر کام کرنا چاہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں بورڈ کو چلانے کےلئے سب مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوقافی املاک کی ترقی ضروری ہے۔ اس کےلئے ان اداروں کی نشاندہی کی جائے گی جن کے پاس زمینات ہیں تاکہ ان زمینات کو ترقی دے کر ان اداروں میں مالی استحکام لانے کی کوشش کی جائے اور ےہ ادارے اپنے دم پر ملک و ملت کی ترقی کا حصہ بن سکیں ۔وقف بورڈ میں کرپشن کے الزامات کے بارے میں ایک سوال پر نئے چیرمین نے کہا کہ بورڈ میں کرپشن پر روک لگانے اور اس ادارہ پر تہمت نہ لگے اس کےلئے پہلے ہی دن سے کام کیا جائے گا اور وقف کی شبےہ کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *