بنگلورو، 21 مارچ : نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے آج بی جے پی کو ایک بد تہذیب پارٹی قرار دیا جس نے بامبے بوائز کی سرپرستی کی اور جس کے پارٹی ممبر نے ودھان سودھا میں ایک خاتون پر حملہ کیا۔ودھان سودھا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک بد تہذیب سیاسی جماعت ہے ، وہ نہیں جانتی کہ ایوان میں کیسے برتا و¿کرنا ہے۔ اس کے اراکین غنڈے ہیں جو باعث شرم ہے۔ شیو کمار نے کہا،” میں 36 سال سے قانون ساز اسمبلی میں ہوں۔ لیکن ایسا سلوک کبھی نہیں دیکھا۔ ہنی ٹریپ معاملے پر وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نے بیانات دئےے ہیں۔ اگر کوئی شکایت درج کرائے تو حکومت کارروائی کر سکتی ہے۔ ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ ودھان سودھا میں بی جے پی کے ایک آدمی نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے اور کیس عدالت میں ہے۔ بی جے پی کے بامبے بوائز نے حکم امتناعی کیوں لایا؟“کوڈاگو میں اپنی سداشیو نگر رہائش گاہ اور بھاگمنڈلا ہیلی پیڈ پر دن کے اوائل میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا،” ہنی ٹریپ کیس، ہٹ اینڈ رن سے ملتا جلتا ہے۔ میں نے جمعرات کو ہی معاملہ درج کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ میں اس معاملے میں جلد تحقیقات اور کارروائی کا بھی مطالبہ کر رہا ہوں۔“یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہنی ٹریپ کا نشانہ بننے والے وزراءکے لئے کوئی تحفظ نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہنی ٹریپ کرتے ہیں وہ صرف آپ کے پاس نہیں آتے۔ وہ تبھی حرکت کرتے ہیں جب آپ ان کی حرکتوں سے متاثر ہو تے ہیں۔ اگر آپ جواب نہیں دیں گے تو وہ کیا کریں گے؟ تو وہ بھی قریب نہیں آئیں گے۔بی جے پی کے ایم ایل اے منی رتنا کے اس الزام پر کہ ہنی ٹریپ کے پیچھے شیو کمار کا ہاتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پولیس شکایت میں اس بات کی تمام تفصیلات موجود ہیں کہ انہوں نے ودھان سودھا میں کیا کیا ہے۔ بی جے پی والے ان کے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ آر اشوک اور ایڈی یورپا کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ ”جیسا آپ بوتے ہیں، ویسا ہی کاٹتے ہیں!“
دریائے کاویری کی تجاوزات اور آلودگی کو روکنے کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی: شیوکمار
بھاگمنڈلا (کوڈاگو)۔21مارچ (سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج اعلان کیا کہ دریائے کاویری کے طاس پر تجاوزات کو ہٹانے اور اس کے پانی کو آلودہ کرنے سے روکنے کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔بھاگمنڈلا ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،” ہم کاویری کے کناروں پر ہونے والے غیر قانونی قبضوں اور آلودگی کو روکنےکےلئے ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔ ہم اپنی زمین، پانی، تاریخ اور روایات کے تحفظ کےلئےجو بھی کرنا پڑے کریں گے۔پانی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے ہفتہ بھر کی مہم چلائی جائے گی۔ کاویری آرتی پانی اور اس کے تحفظ کے بارے میں بیداری بھی پیدا کرے گی۔ہم نے پہلے ہی کاویری آرتی کےلئے فنڈز مختص کر دئےے ہیں۔ کاویری آرتی کی تعدد کا تعین آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ ہم نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوڈاگو کے فنکار کاویری آرتی میں شامل ہوں۔“انہوں نے کہا کہپانی کے تحفظ کی مہم میں پانی کا غلط استعمال نہ کرنے کا حلف لیا جائے گا۔ یہ مہم سانکی ٹینک پر کاویری آرتی کے موقع پر شروع کی جائے گی۔ لوگ آن لائن بھی حلف لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک لفظ دیا تھا کہ کاویری آرتی اس وقت شروع کی جائے گی جب ہم نے پچھلے سال کے آر ایس ڈیم پر باگنی کی پیشکش کی تھی۔ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس کی تکمیل ہو۔شیو کمار نے کہا،”میں کوڈاگو سے کانگریس کے دو ایم ایل اےز کو منتخب کرنے پر کوڈاگو کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“ یاد رہے کاویری جو کوڈاگو سے نکلتی ہے بنگلورو، کرناٹک اور تمل ناڈو کے لئے لائف لائن ہے۔
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.info/ph/register-person?ref=IU36GZC4