بنگلور۔22مارچ(سالارنےوز)رےاستی سےاست مےں ہنی ٹرےپ کامعاملہ گونج رہاہے۔دراصل اداکارہ رنےاراﺅکے گولڈاسمگلنگ کےس سے رےاستی سےاست مےں ہلچل مچ گئی ہے۔ےہ معاملہ ہنی ٹرےپ کے ذرےعہ دوسرارخ اختےارکرگےاہے۔رےاستی اسمبلی سےشن کاآخری دن اسی معاملہ کی وجہ سے مےدان جنگ بن گےاتھا۔اسمبلی مےں اےک شکل توکونسل مےں دوسری شکل اختےارکرگےا۔سےشن کے آخری دن جمعہ کواےوان بالامےں کانگرےس قائد بی کے ہری پرسادنے جوبےان دےاوہ ہوش اڑانے والاتھا،جس سے بی جے پی آگ بگولہ ہوگئی ۔ہنی ٹرےپ معاملہ مےں ہری پرسادنے راست طور پروزےراعظم نرےندرمودی کانام لےا،جس سے اےوان کارخ بدل گےا۔ہنی ٹرےپ کے سلسلہ مےں بی جے پی کے اراکےن نے اسمبلی مےں بڑاہنگامہ مچاےاہے۔نتےجہ مےں بی جے پی کے 18اراکےن اسمبلی کواسپےکرےوٹی قادرنے 6مہےنوں تک معطل کردےا۔قانون سازکونسل مےں ہنی ٹرےپ معاملہ زےربحث آےاتو اس وقت ہری پرسادنے کہا ہنی ٹرےپ کی وبا بی جے پی کے دےن ہے۔بی جے پی نے ہی ہنی ٹرےپ پےدا کےا ہے۔ اس کاثبوت چاہئے تو راشٹرےہ سےوےم سےوک سنگھ(آراےس اےس)کی کتاب اےک بارپڑھ کردےکھ لےں۔انہوں نے بی جے پی سے کہاکہ آراےس اےس کی ہی جانب سے شائع کردہ یہ کتاب ہے،اس کواےک مرتبہ پلٹ کردےکھ لےں،کےاآپ سب آراےس اےس کی تقلےدکرنے والے نہےں ہےں؟ انہوںنے کہاکہ ملک مےں سب سے پہلے ہنی ٹرےپ کی زدمےں آنے والے سنجے جوشی ہےں ،سنجے جوشی کوہنی ٹرےپ کی زدمےں لانے والے وزےراعظم مودی ہےں۔ےہ الزام انہو ںنے اےوان مےں لگاےا۔انہوں نے کہاکہ ”ہندوکوڈبل جاری کرناممکن نہ ہونے کی وجہ سے نہروکنبہ کو ڈاکٹرامبےڈکرنے استعفیٰ دے دےاتھا۔لےکن اسی سمودھان کودہلی کے رام لےلامےدان جلانے والے کون ہےں،تارےخ کے اوراق پلٹنے سے پتہ چل جائے گا۔ہنی ٹرےپ مےں مودی کانام کھےنچ لانے کی وجہ سے بی جے پی کے اراکےن کشورکماراوراپوزےشن لےڈرنے سخت ردعمل دےتے ہوئے تمہارے پاس جودستاوےز ہے وہ حقےقت سے دورہے۔کانگرےس کامطلب جھوٹ پارٹی ہے۔اس موقع پرمداخلت کرتے ہوئے کونسل کے چےئرمےن بسوراج ہورٹی نے ہری پرسادسے آراےس اےس کانام نہ لےنے کے لےے کہا۔ ہری پرسادنے مزےدکہاکہ بھارت کی تقسےم کے لئے محمدعلی جناح اورساورکردونوں برابر ذمہ دارہےں۔کےونکہ دونوں کی نفسےات اےک ہی طرح کی رہی ہےں۔1977ءسے مسلم کمےونٹی تعلےمی اوراقتصادی طورپرپچھڑی ہوئی ہے ۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://accounts.binance.com/si-LK/register?ref=LBF8F65G
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://www.binance.info/register?ref=IHJUI7TF