بنگلور۔25مارچ (سالارنےوز) سابق نائب وزیر اعلیٰ کے اےس ایشورپا نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ رےاستی وزیر راجنا نے ایوان میں فحش الفاظ استعمال کیے ہیں۔ لےکن اسمبلی اسپیکر نے ان پرکوئی کارروائی نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی اسپےکران کے خلاف کارروائی کی بجائے بی جے پی کے 18 ایم ایل اےز کو ایوان سے معطل کر دیا ہے۔بروزمنگل شےموگہ مےںمےڈےاسے انہوں نے کہا کہ اےسے محسوس ہوتاہے کہ شیو کمار کو وزیر اعلی بننے سے روکنے کے لئے ہنی ٹرےپ کامعاملہ گھسےٹ کرلاگےاگےاہے ، سدارامیا کو ہی وزیر اعلیٰ کے طورپربرقراررکھنے کے مقصد سے راجنانے ہنی ٹرےپ کامعاملہ اچھالاہے۔ رےاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ راجنا نے شکایت درج نہیں کرائی۔ اس لئے از خود کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ جب راجنا جیسے وزیر نے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں تو کانگریس قیادت خاموش کیوں ہے ؟تارےخ مےں ایوان کو اتنی نچلی سطح پر لے جانے کی کوئی مثال نہیں ہے۔ سدارامیا اور ڈی کے شیو کمار دونوں اس معاملہ سے دوردکھادے رہے ہےں۔ کے ایس ایشورپا نے ےہ بھی کہاتھاکہ جب مسئلہ اےساہے تو کےاراجنااسمبلی مےں شراب کے نشہ مےں آئے تھے؟


Нужна арматура оптом в Москве – вам на armatura-v-mosmow.ru за выгодными ценами за метр и тонну.
Нужна арматура оптом в Москве – вам на armatura-v-mosmow.ru за выгодными ценами за метр и тонну.