urdu news today live

بنگلورو۔25مارچ (سالار نیوز) شہر کے پلکیشی نگرحلقہ میں تمام طبقات کو اعتماد میں لے کر حلقہ کی ہمہ جہت ترقی کےلئے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے ۔ بنگلورو کے قلب شہر سے قریب ہونے کے باوجود ےہ حلقہ کافی عرصہ تک ترقی سے محروم رہا اب اس حلقہ کو ترقی دینے کےلئے مقامی رکن اسمبلی اے سی سرینواس کی طرف سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ عوام اس کوشش میں ان کا بھرپور تعاون کریں۔ ےہ بات چہارشنبہ کے روز ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ، اقلیتی بہبود واواقاف ضمیر احمد خان نے کہی۔ پلکیشی نگر حلقہ میں رمضان اور اگادی تہواروں کی مناسبت سے حلقہ کے مستحق عوام میں اے سی سرینواس کی طرف سے راشن کٹس کی تقسیم کے پروگرام میں حصہ لےتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اے سی سرینواس جب سے حلقہ کے رکن اسمبلی بنے ہیں ان کی سرپرستی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے نافذ مختلف فلاحی اسکیموں کا بھی مو¿ثر نفاذ کیا جا رہا ہے تاکہ ان اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کو ہر طرح سے مدد ہو سکے۔ اس موقع پر اے سی سرینواس نے کہا کہ حلقہ کی ترقی کو نصب العین بنا کر ہی انہوں نے اپنے کام کی شروعات کی ہے اس میں ریاستی حکومت کی طرف سے خاص طور پر وزیر اعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار ، ریاستی وزیر ضمیر احمد خان اور دیگر تمام قائدین کی طرف سے ان کو ہر طرح کا تعاون مل رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کی کوشش ہو گی کہ حلقہ کی ترقی کے کاموں میں اور زیادہ تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ کےلئے چند بڑے پراجیکٹوں کی بھی منظوری کا انتظار ہے جس کے ساتھ ہی حلقہ میں بنیادی سہولتوں میں غیر معمولی سدھار آ جائے گا۔ اس موقع پر مولانا ذوالفقار رضا نوری قادری، خطیب وامام ، مرکز اہلسنت جامعہ حضرت بلالؓ، سابق کارپوریٹرس اے آ رذاکر، سید مجاہد، محمد ضمیر شاہ، بلاک کانگریس صد رفیاض خان،اسماعیل شریف، ظفر اللہ خان اور دیگر قائدین موجود تھے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *