بنگلورو۔27 مارچ (سالار نیوز)جسٹس(ریٹائرڈ) ایچ این ناگاموہن داس پینل کے ذریعہ سرکاری ملازمتوں میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی)کےلئے داخلی ریزرویشن کے بارے میں عبوری رپورٹ جمعرات کو ودھان سودھا میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو پیش کی گئی۔اس موقع پر وزیر خوراک کے ایچ منی اپا، سماجی انصاف کے وزیر ایچ سی مہادیوپا اور دیگر معززین موجود تھے۔کرناٹک حکومت نے کہا تھا کہ جسٹس (ریٹائرڈ) ناگ موہن داس پینل کی جانب سے عبوری رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد ریاست میں درج فہرست ذاتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں داخلی ریزرویشن نافذ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔قبل ازیں، سرکاری ملازمتوں میں درج فہرست ذاتوں کےلئے داخلی ریزرویشن سے متعلق میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ایس سی کے کوٹہ کو لاگو کرنے کے لیے کانگریس حکومت کے عزم سے آگاہ کیا۔پرمیشورا نے کہا کہہماری حکومت درج فہرست ذاتوںکےلئے اندرونی ریزرویشن کو لاگو کرنےکےلئے پرعزم ہے۔ ہم نے اپنی پارٹی کے انتخابی منشور میں پہلے ہی اس کا وعدہ کیا تھا۔ ریٹائرڈ جسٹس ناگاموہن داس نے میٹنگ میں ہمیں بتایا کہ تجرباتی اعداد و شمار اس معاملے پر ایک واضح تناظر فراہم کریں گے،” پرمیشورا نے کہا تھا۔وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، جو اس وقت موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ داخلی ریزرویشن پر تبادلہ خیال کرنےکےلئے وزیر اعلی کی قیادت میں سینئر وزرا کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ ہوئی تھی۔ناگ موہن داس کمیٹی نے ایک ابتدائی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اندرونی ریزرویشن پر اب تک ہونے والی پیش رفت کی تفصیل دی گئی تھی۔ اس پر تیزی سے عمل آوری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجرباتی اعداد و شمار کی بنیاد پر ایک مکمل بحث کی گئی۔ جسٹس ناگموہن داس عبوری رپورٹ پیش کریں گے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر اندرونی ریزرویشن کے نفاذ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔تمام پہلوو¿ں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ہماری توجہ دلائی گئی ہے۔ ہماری حکومت اندرونی ریزرویشن کو لاگو کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ کسی بھی برادری نے ریزرویشن کے فیصد کے بارے میں کوئی خاص مطالبہ نہیں کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ تر محکموں نے پہلے ہی ضروری ڈیٹا فراہم کر دیا ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ جب تک اندرونی ریزرویشن نافذ نہیں ہو جاتا، کوئی بیک لاگ پوزیشن، ترقیاں، یا نئی تقرری نہیں کی جائے گی۔
Dari pengalaman beberapa member lama, info bocoran RTP slot pragmatic play sering membantu membaca kondisi permainan tanpa perlu terburu-buru.
Dari pengalaman beberapa member lama, info bocoran RTP slot pragmatic play sering membantu membaca kondisi permainan tanpa perlu terburu-buru.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://www.binance.com/si-LK/register?ref=LBF8F65G