urdu news today live

انتہائی نایاب بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کےلئے کارپوریٹ کی مدد طلب
سالانہ علاج کی لاگت کا تخمینہ تقریباً کروڑ روپے فی بچہ ہے۔اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں 22 بچے زیر علاج
بنگلورو۔6 اپرےل (سالار نیوز) ہندوستان بھر میںسینکڑوں بچے خاص طور پر کرناٹک میں جینیاتی امراض کا شکار ہیں۔ ان میں سے بہت سے بچوں کے علاج پر کئی لاکھ روپے سالانہ خرچ ہو سکتے ہیں۔ ایسے بچوںکےلئے مو¿ثر، مناسب اور بروقت علاج کو یقینی بنانے کےلئے کرناٹک حکومت ایک منظم پہل کے تحت کارپوریٹ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، وزیر برائے طبی تعلیم، ہنر مندی اور ذریعہ معاش اور رائچور ضلع کے انچارج نے ایک قابل عمل فریم ورک قائم کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں۔بہت سے بچوں میں Lysosomal Storage Disorders (LSDs)کی تشخیص ہوئی ہے ۔انتہائی نایاب جینیاتی بیماریوں کا ایک گروپ جس میں گاچر اور پومپے جیسے حالات شامل ہیں، دونوں کی شناخت کرناٹک میں کی گئی ہے۔نایاب امراض کےلئے قومی پالیسی کے تحت مرکزی حکومت ایسے مریضوں کے علاج کےلئے امداد فراہم کرتی ہے۔2016 سے ان حالات سے متاثرہ بچے بنگلورو کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں۔ فی بچہ علاج کی لاگت کم از کم 50 لاکھ روپے سے 1 کروڑ روپے سالانہ ہے۔ ملک بھر میں نایاب بیماریوں کے علاج کےلئے تیرہ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے، اور بنگلورو کا اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ ان میں سے ایک ہے۔فی الحال22 بچے کا اس اسپتال میں علاج ہورہاہے ، جن میں سے ہر ایک کےلئے 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک کرناٹک حکومت نے انسٹی ٹیوٹ کو جملہ 76 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ اضافی فنڈنگ کی درخواستیں مرکزی حکومت کو بھیج دی گئی ہیں۔وزیر ڈاکٹر پاٹل ان بچوں کے مسلسل علاج کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ کارپوریٹ اداروں کے ساتھ شراکت داری ان بچوں کی زندگیوں میں امید اور روشنی لا سکتی ہے۔ مالی بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ڈاکٹر پاٹل نے ڈاکٹر کے ایس سنجے، ڈائرکٹر اندر ا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہےلتھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج کے اخراجات کو پورا کرنے کےلئے ادارے کے کارپس فنڈ کا ایک حصہ استعمال کریں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ کارپوریٹ گھرانوں کو خطوط بھیجے جائیں، ان پر زور دیا جائے کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت بچوں کو علاج کےلئے گود لیں۔ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ یا تو ایک بچہ گود لیں اور ان کے علاج کے سالانہ اخراجات کو پورا کریں یا اس مقصد میں مالی تعاون کریں۔ وزیر پاٹل نے یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام کو مستقبل قریب میں نافذ کیا جائے گا۔

3 thoughts on “

  1. I’m not certain where you are getting your info, but good topic. I needs to spend a while learning more or figuring out more. Thank you for excellent information I used to be on the lookout for this information for my mission.

  2. Let me save you some serious pain with this Miami rental nonsense. You see this gorgeous deal online — clean spec, fair price, looks like a dream. Plus they put a $4000 hold on your card and say it’ll take two weeks to release. Fool me eleven times? That’s just called living in Miami. luxury car rental in miami. Miami without proper wheels is basically a disaster. leather seats that won’t fuse to your legs in August. I’ve tested maybe 60 rental companies across Dade, Broward, and Collier. Finally found one outfit that actually delivers what’s in the photos. prices change hourly so check before the weekend crowd wipes them out:
    rental cars near miami beach [url=https://luxury-car-rental-miami-11.com]rental cars near miami beach[/url] Yeah parking in South Beach will cost you a nice bottle of champagne — but that’s the Miami tax. drive safe and definitely skip that “tire and wheel” upsell — pure profit for them, zero value for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *