urdu news today live

بی جے پی کی جن آکروش ےاترامحض اےک ناٹک:لکشمن
مرکزی حکومت فی لےٹرپٹرول پر60اورڈےزل پر43روپے کامنافع لوٹ رہی ہے
بنگلور۔9اپرےل(سالارنےوز)قےمتوںمےں اضافے کی مذمت مےں بی جے پی کی یاترامحض اےک ناٹک ہے ۔ جب ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی قےادت مےں کانگریس پارٹی کی حکومت مرکز میں تھی تو خام تیل کی قیمت مےں اضافہ ہونے کے باوجود ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں 50 سے 60 روپے کے درمےان تھیں ۔ اب خام تیل کی قیمت کم ہے،لےکن قےمتوں دوگنااضافہ دےکھاگےاہے۔ ےہ باتےں کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمن نے کہےں۔بروزچہارشنبہ مےسورمےں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمت دوگنی ہوگئی ہے۔پٹرول کی اصل شرح 42.60 پیسے فی لیٹر ہے۔جبکہ 103 روپے فی لیٹر پٹرول ملک بھر میں فروخت ہورہاہے۔ حکومت کو فی لیٹر 60 روپے کا منافع مل رہا ہے۔ اورڈیزل فی لےٹر 91 روپے مےں فروخت ہورہاہے جس مےں حکومت کو 43روپے منافع مل رہاہے۔ مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 60 فےصدٹیکس لگاتے ہوئے مہنگائی مےں اضافہ کردےاہے۔ اس طرح سالانہ 43 لاکھ کروڑروپے صرف پٹرول اورڈےزل سے مرکزی حکومت لوٹ رہی ہے۔ ہماری ریاستی حکومت کی طرف سے صرف 2 روپے اضافہ کےے جانے سے رےاستی بی جے پی واوےلا مچاتے ہوئے جن آکروش رےلی نکالتی ہے ۔ انہوں نے ےہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کابی جے پی کو کوئی اخلاقی حق حاصل نہےں ہے۔انہوںنے کہاکہ کرناٹک کو پٹرول اور ڈیزل سے صرف 7 روپے حاصل ہوتے ہیں۔ انہوںنے بی جے پی سے سوال کرتے ہوئے کہا،” ٹول ریٹ مےں اضافہ کردےاگےااس پرآپ مرکزسے سوال کےوں نہےں کرتے؟۔ ریاستی حکومت کے بارے میں بات کرنے کی بجائے مرکزی حکومت کے خلا ف جدوجہدکرنی چاہئے ۔ ہماری ریاست کے علاوہ دیگر ریاستوں میں دودھ کی شرح زیادہ ہے۔ دہلی میں 63روپے فی لےٹر، کیرلا میں 54روپے فی لےٹراور ہماری ریاست میں 46 روپے فی لےٹرمےں دودھ فروخت کےاجارہاہے ۔ دودھ کی قےمت مےں فی لےٹر4روپے کی اضافی رقم کسانوں کو دی جاتی ہے۔ اس سے دوددھ کاشتکاروں کوفائدہ ہورہاہے۔ “کانگریس کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بی جے پی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت پر الزامات لگانے کی بجائے مرکزی حکومت سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔

2 thoughts on “

  1. I’m really enjoying the theme/design of your website. Do you ever run into any internet browser compatibility issues? A small number of my blog audience have complained about my website not operating correctly in Explorer but looks great in Firefox. Do you have any ideas to help fix this issue?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *