”کرپشن اوربدعنوانی مےں کرناٹک نمبرون “
کانگرےس رکن اسمبلی بسوارج راےارےڈی کے بےان سے ہلچل
بنگلور۔9اپرےل(سالارنےوز)کیا آپ جانتے ہیں،رےاست کرناٹک کس معاملے مےں نمبرون ہے؟اگرنہےں تو آپ پڑھ کرحےران اورششدر رہ جائےںگے کہ ہماری رےاست کس شعبے مےں نمبرون ہے۔کرناٹک بدعنوانی اورکرپشن میں نمبر 1 ہے۔ یہ شرم کی بات ا ورشرمناک رےکارڈہے۔ لوگوں کے پےسوں پرہاتھ پھےرنے والے حکام اورسیاستدانوں نے کرناٹک کو بدعنوانی میں پہلے نمبر پر لایا ہے ۔ ےہ افراد رےاست کے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔منگل کے روزمنعقدہ اےک سرکاری پروگرام مےں سرکاری مالیاتی مشیر اور کانگریس کے ایم ایل اے بسوراج راےا رےڈی نے کھلے عام ایک بیان دیا ہے،جس مےں انہوں نے کھلے عام ےہ اعتراف کےاہے کہ بدعنوانی اورکرپشن مےں کرناٹک نمبرون ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ رےاست مےں کس پارٹی کی حکومت ہے ، ہردورمےں ےہا ں رشوت خوری اوربدعنوانی عروج پررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک بدعنوانی مےں پہلے نمبر پر ہے۔اس تناظرمےں عوام کاکےاحال ہوگا؟ ہرکسی کاسوال ہے۔ بہت سارے لوگوں پر بدعنوانی کے الزامات عائدکےے گئے لیکن سزا ہوتے ہوئے دےکھانہےں گےا۔ ےہ ایک ایسی صورتحال ہے جہاں قانون کو مزےدسخت کرنے کی ضرورت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خوداراکےن اسمبلی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ریاست کی ترقی ایک تباہی کے دہانے پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے رکن اسمبلی راجوکاگے کااےک بےان بہت وائرل ہوا جس مےں انہو ںنے کہاتھا،” اسکےموں اورمنصوبوں کانفاذصرف اس لئے ہوتاہے کہ اس سے ہمےں کمےشن ملے،ہمارے کمےشن کے لئے ہی سرکاری اسکےموں اورمنصوبوں کونافذکےاجاتاہے ۔“ان کے اس بےان نے عوام مےں بہت سارے خدشات کوجنم دےاتھا۔
راےارےڈی کی ضاحت: بدعنوانی مےں کرناٹک نمبرون بےان کی وضاحت کرتے ہوئے بروزچہارشنبہ ارےارےڈی نے کہا،” کوپل مےں منعقدہ اجلاس مےں کی گئی مےری باتوں کومےڈےانے غلط طرےقے سے پےش کےاہے۔اس کے لئے مےں ذمہ دارنہےں ہوں۔بدعنوانی مےں کرناٹک نمبرون ےہ مےرا اخباری بےان نہےں ہے۔مےں اےساکوئی بےان نہےں دےا۔پرےس کانفرنس کرتے ہوئے مےں نے اےسابےان جاری نہےں کےا۔اجلاس مےں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کچھ بات کی گئی مگراس کوغلط رنگ دےتے ہوئے اچھالاگےاہے۔اس بےان کے لئے مےں ذمہ دارنہےں ہوں۔مےں نے بس اتنا کہاتھاکہ پہلے جوعمارتےں تعمےرکی جاتی تھےں وہ دہائےوں تک کام آتی تھیں مگراب دس سال مےں ہی عمارتےں گررہی ہےں۔خاص کرکلےان کرناٹک مےں اس قسم کے کام نہ کےے جائےں۔ اےسے کام ہوتے ہےں تووہاں ضروربدعنوانی ہوتی ہے۔“انہوںنے کہاکہ پچھلی بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی دےن بدعنوانی ہے ۔وہی اس قسم کی باتےں پھےلا کرعوام مےں الجھن پےداکرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Very interesting subject , regards for putting up.
https://vitz.ru/forums/index.php?autocom=gallery&req=si&img=4808
betano – https://betano-mx.com