شہرکے بازاروں مےںپھلوں کے بادشاہ آم کی آمد
اس سال عمدہ فصل ،معقول قےمت،100مےٹرک ٹن آموں کی برآمدکرنے کافےصلہ
بنگلور۔9اپرےل(سالارنےوز)پھلوں کابادشاہ آم مارکےٹ مےں قد م رکھ چکاہے ۔کرناٹک میں آم کا موسم اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوچکا ہے۔ بنگلور ، رام نگر ، چکبالا پور ، کولار اور ٹمکور سمیت مختلف شہروں کے مارکےٹوں مےں آموں کی آمدشروع ہوچکی ہے۔ خوشی کی بات ےہ ہے کہ اس مرتبہ آم کی فصل محفوظ رہی ہے،آم کی فصل کوکےڑے نہےں لگے ہیں جس کی وجہ سے اس بار آم کی معیاری فصل سامنے آرہی ہے۔ بیرون ملک آم برآمد کرنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔کرناٹک اسٹےٹ مےنگوڈےولپمنٹ اےنڈ مارکیٹنگ کارپوریشن (کے اےس اےم ڈی ۔اےم سی اےل)نے کسانوں کی سربراہی میں 100مےٹرک ٹن سے زیادہ آم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آموں کی برآمدی سرگرمےوں کے لئے رےاست مےں منظورشدہ دوپےاک ہاﺅزقائم ہےں۔آئندہ مہےنے مےںرام نگرمےں اےک پےاک ہاﺅزاوپن کرنے کارپوےشن تےارےاں کررہاہے۔ آپڈے ، کیپیک اور دیگر اداروں کے ذریعے آموں کوبرآمد کیا جاتا ہے۔گذشتہ بار ، 60 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔امسال کی آم فصل کےڑے سے محفوظ رہی ہے ،کسی بھی طرح کی بےماری سے آم کی فصل متاثر نہیں ہوئی۔ کوئی بیماری نہیں ۔ اس کے علاوہ کاشتکارآم کے پےڑوں کو سورج کی تپش وتمازت سے بچانے کے لئے پانی دے رہے ہیں تاکہ آم کے پھولوں اورکچے پھلوں کو گرنے سے روکاجاسکے۔ آم کے پھول دھوپ کی شدت سے جھڑجاتے ہےں۔اس تناظرمےں اس سال آم کی عمدہ فصل ہاتھ لگنے کی توقعات کااظہارکےاجارہاہے۔کے اےس اےم ڈی سی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر سی جی ناگراج نے کہا کہ اس بار معیاری آم کی آہٹ محسوس ہورہی ہے۔ نتےجے مےں اس باربڑی مقدار میں آموںکوبرآمد کےاجاسکتاہے۔ انہوںنے ہندوستان سے برآمدکےے جانے والے آموں کی اقسام بتاتے ہوئے کہاکہ الپانسو، بادامی ، (کرناٹک ، مہاراشٹرا) ، بنگنپلی (آندھرا پردیش ، کرناٹک) ، کیسر (مہاراشٹر ، گجرات) ، دسہری (شمالی ہندوستان) ، طوطاپوری ۔پلس (کرناٹک) اور لنگڑی آم زےادہ تربرآمدکےے جاتے ہےں۔ خلےجی ممالک ، بنگلہ دیش ، لندن ، سعودی عرب ، کویت ، سنگاپور ، قطر اور امریکہ کو ےہاں کے معیاری تازہ آموں کو برآمد کیا جاتا ہے۔ آم رےاست کے مختلف علاقوں میں اگایا جاتا ہے۔کرناٹک مےں 1.49لاکھ ہےکڑاراضی مےں آموں کی فصل کاری ہوتی ہے۔ موسم کے عروج کے موقع پرتقریبا 12 تا 15 لاکھ ٹن اورموسم کے اختتام کے موقع پر 7 تا 8 لاکھ ٹن پھل دستےاب ہوتے ہیں۔ ریاست میں آم فصلوں کے تےن زون ہیں،جہاں سب سے زےادہ آم کی فصل ہوتی ہے ۔ان مےں کولار ، چکبالاپور ، بنگلور سٹی ، بنگلور دی
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
I visited a lot of website but I believe this one holds something special in it in it
услуги по продаже аккаунтов покупка аккаунтов
купить аккаунт