urdu news today live

”وقف ترمیمی بل منظور نہیں“ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے فریڈم پارک میں زبردست احتجاج
بنگلورو: 4 اپریل(سالار نیوز)سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے آج فریڈم پارک میں ایک احتجاج کا اہتمام کیا، جس کا مقصد حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ وقف ترمیمی بل 2025کی سخت مخالفت کرنا تھا۔ اس احتجاج میں پارٹی کے رہنماو¿ں، کارکنوں اور سینکڑوں عام شہریوں نے شرکت کی اور وقف بل کی جبراً منظوری پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔احتجاج کے دوران، وقف بل واپس لو، آئین کو بچاو¿ اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرو جیسے نعرے گونجتے رہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے کہا کہ یہ بل مسلم کمیونٹی سے مذہبی آزادی اور وقف املاک پر حقوق چھیننے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیونٹی کے ایک بھی نمائندے نے، جس کی آبادی 20کروڑ ہے، حکومت سے اس وقف بل کا مطالبہ نہیں کیا۔ اس کے باوجود، حکومت نے اس ترمیم کو مسلم کمیونٹی کے مذہبی حقوق سے محروم کرنے کے ایک حصہ کے طور پر متعارف کروایا ہے۔ مزید برآں، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے سامنے اس بل کے خلاف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی تجویز پر غور نہ کرنا یا انہیں شامل نہ کرنا عوامی رائے کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ یہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 25اور 26 کے تحت دئےے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔مظاہرین نے اپنے خدشات کا اظہار کیا، نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعہ حکومت وقف املاک کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ احتجاج پرامن رہا۔ مقامی پولیس کے تعاون کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئےپارٹی کے رہنماں نے اپنا موقف واضح کیاکہ اس بل کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اگر حکومت اس ترمیم کو واپس نہیں لیتی، تو ہم پورے صوبے میں اس سے بھی بڑے احتجاجوں کا اہتمام کریں گے۔

6 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *