urdu news today live

یتیم خانہ اہل اسلا م میں اسکول اور دفتر اور اسٹاف کواٹرس کی عمارت کا سنگ بنیاد
ادارہ کے تحت ایک ہاسٹل اوربچوں کے اسپتال کے قیام کا منصوبہ:نوید احمد خان
بنگلورو۔12 جولائی(سالار نیوز) شہر بنگلورو کے معروف ادارے یتیم خانہ اہل اسلام میں ایک اسکول، انتظامےہ بلاک اور عملہ کےلئے کواٹرس کی عمارتو ںکا جمعہ کی شام امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر مولانا مفتی شمس الدین اور مولانا صغیر احمد ، خطیب وامام مسجد نور ،ڈکنسن روڈ موجود رہے۔ اس موقع پراسکول ، انتظامےہ دفتر اور اسٹاف کواٹرس کی تعمیر اور یتیم خانہ اہل اسلام کی مجلس منتظمہ کے منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے ادارے کے سکریٹری نوید احمد خان نے بتایا کہ چار کروڑر وپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ان عمارتوں میں لڑکوں کےلئے ہائی اسکول کے علاوہ اسی عمارت میں ایک نرسنگ کالج کھولنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یتیم خانہ اہل اسلام سے ملحق دو اہم اسپتال ہیں ان میں شفاءاسپتال کوئنس روڈ اور کیو میڈ اسپتال ان اسپتالوں کے اشتراک سے نرسنگ کالج کے طلباءکو نرسنگ کی تربیت سے آراستہ کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔ ان اسپتالوں کے ساتھ اشتراک کی بدولت نرسنگ کالج کی شروعات میں آسانی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ےہاں کے بچوں کو مسابقتی امتحانات کےلئے تیار کرنے کےلئے ایک اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی تاکہ یتیم بچوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ضرورت مند بچوں کو اس کی تربیت دی جا سکے اوران بچوں کو سرکاری منصبوں پر فائز ہونے میں مدد دی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یتیم خانے میں کام کرنے والے اساتدہ ، وارڈنوں اور عملہ کے دیگر اراکین کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کےلئے 16یونٹوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ اس کو بھی جلد ہی پورا کیا جائے گا۔نوید احمد خان نے بتایا کہ یتیم خانہ اہل اسلام کی مجلس منتظمہ کا ےہ منصوبہ ہے کہ آنے والے دنوں میں 100بچوں کےلئے ہاسٹل کی سہولت قائم کی جائے ۔ ےہاں ضرورت مند بچوں کےلئے سارے انتظامات بالکل مفت کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ یتیم بچوں کے علاج کےلئے ادارے نے کوئنس روڈ پرایک اسپتال کے قیام کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس کو مرحلہ وار عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اس تقریب میں یتیم خانہ اہل اسلام کے نائب صدر جاوید احمد خان عرف جاوید پٹےل،خازن فضل،تعمیری کمیٹی کے چیئرمین ابراہےم شفیق،شیخ شفیع اللہ، حفیظ اللہ خان، شیخ بہادر،احمد اللہ،معین،عبدالستار،ضیاءاللہ خان،عذرا نعیم اور دیگر موجود تھے۔

14 thoughts on “

  1. Why users still make use of to read news papers when in this technological globe all is presented on web?

  2. Hi there would you mind letting me know which webhost you’re using? I’ve loaded your blog in 3 completely different browsers and I must say this blog loads a lot faster then most. Can you recommend a good web hosting provider at a honest price? Thanks, I appreciate it!

  3. If you are going for best contents like me, simply pay a visit this web site all the time because it offers feature contents, thanks

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *