مہنگائی کی مار، شہر میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج
سدارامیا، شیو کمار اور سرجے والا نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا
بنگلورو۔17 اپریل (سالار نیوز)ملک بھر میں ایندھن ،کھاد،سونے، سمینٹ،لوہا سمیت دیگرسبھی اشیائے ضرورےہ کی قیمتو ںمیں بے تحاشہ اضافے کےلئے مرکز کی بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جمعرات کے روز کانگریس پارٹی کی طرف سے شہر میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہر کے فریڈم پارک میں ہوئے اس احتجاجی مظاہرہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان اور دیگر وزراء، اراکین اسمبلی ، اراکین کونسل سمیت بڑی تعداد میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا ۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ مہنگائی کے لئے بنیادی طور پر مرکزی حکومت کی غلط پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے ریاستی رہنماو¿ں کی طرف سے کانگریس کے خلاف جاری جناکروش ریالی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو غصہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے نہ کہ ریاستی حکومت کے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت نے غریب عوام کی مدد کرنے اور ان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلئے پانچ گیارنٹی اسکیمو ںکا پابندی کے ساتھ نفاذ کر رہی ہے۔ شیو کمار نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس اپنے داخلی بحران اور قیادت کے فقدان پر پردہ ڈالنے کےلئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجا ج کا ناٹک کر رہے ہیں۔ ریاست میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹرچار روپے کے اضافے کا دفاع کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اضافہ کی پور ی رقم کسانوں کو دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے چارہ کی قیمت میں اضافہ کے سبب گوالوں کو دودھ سے ہونے والی آمدنی کم پڑ رہی تھی ان کی مدد کےلئے ریاستی حکومت نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر چا ر روپے کا اضافہ کیا ۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسان دشمن ہے۔ شیو کمار نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں دودھ کی قیمت کرناٹک سے زیادہ ہے۔ اضافہ کے بعد بھی کرناٹک میں دودھ کی قیمت زیادہ نہیں ۔مرکزی حکومت پر تمام اشیاءکی قیمت میں اضافہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ گزشتہ 11سال سے سونے کی قیمتیں اتنی بڑھ رہی ہیں کہ خواتین اپنی پسند کا ایک زیور خرید نہیں پا رہی ہیں ۔شیو کمار نے کہا کہ ریاست اور ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ضلع اور تعلقہ سطح پر بھی احتجاج کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام مہنگائی کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں ۔ راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیداری لانے کےلئے نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کے نتیجے میں عوامی بیداری آئی اور اس کی بدولت کرناٹک میں 136سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے کانگریس نے حکومت بنائی ہے۔ اس کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوحلقوں میں عوام نے سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں کو ہرا کر کانگریس کو کامیاب بنایا اس سے ریاست میںکانگریس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ شیو کمار نے کہا کہ بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہو تی جا رہی ہے لیکن اس کے برعکس ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی کے اس اعلان پر کہ شیو کمارکے خلاف ان کے پاس ٹنوںکے حساب سے دستاویزات موجود ہیں شیو کمار نے چیلنج کیا کہ اگران کے پاس دستاویزات موجود ہیں تو ان کو سامنے لانے کی جرا¿ت دکھائیں صرف بیان بازی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کمارسوامی اور بی جے پی کی دھمکیوں سے شیو کمار ڈرنے والا نہیں ہے۔

34 thoughts on “

  1. Cialis sans ordonnance 24h [url=http://tadalmed.com/#]Cialis sans ordonnance 24h[/url] Tadalafil sans ordonnance en ligne tadalmed.com

  2. Kamagra Oral Jelly pas cher [url=http://kamagraprix.com/#]kamagra gel[/url] acheter kamagra site fiable

  3. kamagra pas cher [url=http://kamagraprix.com/#]kamagra oral jelly[/url] kamagra en ligne

  4. Pharmacie Internationale en ligne [url=http://pharmafst.com/#]pharmacie en ligne[/url] п»їpharmacie en ligne france pharmafst.shop

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *