urdu news today live

مہنگائی کے خلاف جن آکروش ریلی نکالنے کی بی جے پی کو حق نہیں: پرےنک کھرگے
بنگلورو۔18 اپرےل (سالار نیوز) ملک بھر میں جس تیزی سے اشیائے ضرورےہ کی قیمتیں بڑھ رہیں ہیں اس کےلئے ذمہ دار مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو ملک بھر میں معافی یاترا نکالنی چاہئے اس کو ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف جن آکرو ش ریلی نکالنے کی کوئی اخلاقی حق نہیں۔ ےہ بات ریاستی وزیر دیہی ترقیات ، پنچایت راج اور آئی ٹی بی ٹی پرینک کھرگے نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اگر ریاست اور ملک میں مہنگائی کے خلا ف جن آکروش ریلی نکالنا ہے تو اسے آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کے خلاف دہلی میں نکالنی چاہئے۔ پرےنک نے کہا کہ پکوان گیس کی قیمت، ٹول کی شرح اور ایندھن کی گاڑیوںسے جس طرح کا ٹول وصول کیا جا رہا ہے اس کا راست اثر عوام کی معیشت پر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی کے وہ کارندے جو ےہ کہہ رہے تھے کہ پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپئے بھی ہو جائے تو وہ خریدنے کےلئے تیار ہیں ساتھ ہی ایک رکن اسمبلی نے ےہ بھی کہا تھا کہ کسی کو ہندوستان میں اگرمہنگائی زیادہ لگتی ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔ اب جبکہ ملک میں سبھی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو ےہ لوگ خاموش کیوں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آ رہی ہے۔لےکن حکومت کی طرف سے ان پر جس ھرح کے ٹیکس لگئے جا رہے ہیں وہ ٹیکس دہشت گردی کے مترادف ہیں ۔ گیس سلنڈرجو یو پی اے کے دور اقتدار میں محض 400روپئے کا تھا اس کو مودی حکومت نے 850روپئے کر دیا ہے پھر بھی ےہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مودی حکومت میں سب کچھ ٹھےک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی طرف سے اشیائے ضرورےہ کی قیمت میں اضافہ کر دیا جاتا ہے تو میڈیا اس کو ماسٹر اسٹروک قرار دیتا ہے وہیںاب اگر اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں میں کردی جائے تو اسے ملک دشمنی اور عوام دشمنی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

3 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *