urdu news today live

ًمرکزی حکومت ملک کے عوام کوتحفظ فراہم کرنے میںمو¿ثرکرداراداکرے:سدارامےا
کشمےرمےںموجود40سے زائدکنڑےگاس کی واپسی کے لئے خصوصی طےارہ کاانتظام
بنگلور۔23اپرےل (سالارنےوز)رےاستی وزےراعلیٰ سدارامےانے کہاکہ وادی کشمےرکے پہلگام مےں دہشت گردانہ حملہ کے پس منظرمےں کشمےر سے کنڑےگاس کو محفوظ طرےقہ سے واپس لانے کے تمام انتظامات کےے گئے ہےں۔بروزچہارشنبہ اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چےت کے دوران انہو ںنے کہاکہ کشمےرمےں سےاحوں کونشانہ بناکرکےے گئے دہشت گردانہ حملہ مےں کرناٹک کے سےاح منجوناتھ راﺅ اوربھرت بھوشن مارے گئے ہےں۔وہاں موجوددےگرکرناٹکےوں کومحفوظ طرےقہ سے رےاست واپس لانے ودےگرانتظامات کرنے افسروں کی اےک ٹےم کشمےرروانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کشمےرکی سےاحت کے لئے جانے والے کرناٹک کے 40سے زائدباشندوں کوخصوصی طےارہ کے ذرےعہ واپس لانے کاانتظام کرنے کے مقصدسے رےاستی وزےرمحنت سنتوش لاڈ کوکشمےر روانہ کےاگےاہے۔سدارامےانے کشمےرکے پہلگام مےں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کومنظم اورمنصوبہ بندسازش قراردےا۔اس ہولناک حادثہ مےں تقرےباً28افرادمارے گئے ہےں۔اس قسم کے خطرناک دہشت گردانہ حملہ سے آگاہ ہوتے ہوئے حملہ سے عام لوگوں کوبچانے مےں مرکزی انٹلی جنس بری طرح ناکام ہواہے۔مرکزی انٹلی جنس حملہ کے بارے مےں پےشگی معلومات فراہم کرنے مےں ناکام رہاہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے ہوئے پلوامہ واقعہ مےں بھی انٹلی جنس پےشگی طورپرحملہ کی جانکاری دےتے ہوئے الرٹ کرنے مےں ناکام رہاتھا۔ سدارامےانے کہاکہ دہشت گردانہ حملہ مےں مرنے والوں کے لواحقےن کومعاوضہ فراہم کرنے کے معاملہ پرحکومت مثبت غورکرے گی۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی انٹلی جنس اےجنسی پہلگام دہشت گردحملہ کےس بری طرح ناکام ہوئی ہے۔انہوںنے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ دہشت گردوں کوکےفرکردارتک پہنچاتے ہوئے ملک کے عوام کوتحفظ فراہم کرنے کے کام مو¿ثرطرےقہ سے انجام دے۔

3 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *