urdu news today live

مرکزی حکومت نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ جموں و کشمیر میں امن ہے
آج ملک بھرمےں کےنڈل لائٹ جلوس کااہتمام:دنےش گنڈوراﺅ
بنگلور۔24اپرےل(سالارنےوز)ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ جموں و کشمیر میں امن ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے کنڑیگاﺅں کے خاندانوں کو فی کس 10لاکھ روپے دےنے کارےاستی حکومت نے فےصلہ کےاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ٹویٹ کرنے والے دنیش گنڈو راو¿ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردی کی کارروائی انتہائی گھناو¿نی اور قابل نفرت ہے۔ اس حملے میں دو کنڑےگا سمیت 28 سے زیادہ لوگ مارے گئے، جس سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ اس موقع پرمجھے پورن چندر تیجسوی کے الفاظ یاد آرہے ہیںکہ کیا کوئی ایسا مذہب ہے جو مارنے کے بعدزندہ کرتاہو ؟۔پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ صرف دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ یہ انسانیت پر حملہ ہے، اس ملک کی خودمختاری پر حملہ ہے، اس سرزمین کی شناخت پر حملہ ہے۔ ہم ہندوستانیوں کو متحد ہو کر اس حملے کے پیچھے کی قوتوں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔مرکز نے ایک غلط بیانیہ تیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں امن قائم ہوا تھا۔ لیکن یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وادی کشمےر میں دہشت گردانہ کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ مرکزی حکومت کو ملک کی سلامتی کے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی شمولیت اور اس ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار کے بغیر پہلگام میں اس طرح کے منظم حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دنیش گنڈو راو¿ نے ٹویٹ کیاکہ اس حرکت کے پیچھے پاکستان کے ہاتھ کے بارے میں دنیا کو قائل کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ کے پی سی سی آئی ٹی سیل نے ٹویٹ کیاہے کہ پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں سے ہمدردی و حمایت کا اظہار کرنے اور دہشت گردی کی مخالفت کرنے کے لیے کل 25 اپریل کو ملک بھر میں ریاستی اور ضلعی سطحوں پر موم بتی کاکا جلوس نکالا جائے گا۔ مرکز کو پرانا جھوٹ نہیں دہرانا چاہئے کہ وادی کشمےر میں کوئی دہشت گردانہ سرگرمی نہیں ہے۔ مرکزی حکومت دہشت گردوں کے معاملے پر بہت کمزوری سے کام لے رہی ہے۔ کم از کم مرکزی حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن پر توجہ دینی چاہیے۔ دنیش گنڈو راو¿ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں پر روک لگائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *