urdu news today live

چامراج نگرکے ایم ایم ہلز میں ریاستی کابینہ کی علاقائی میٹنگ
پہلگام حملے کی مذمت ، میسور ڈیویژن کی تعمیر کےلئے 3647کروڑ کے منصوبے منظور
بنگلورو۔24 اپرےل (سالار نیوز)چامراج نگر ضلع میںہانور تعلقہ کے ملے مہادیشورا (ایم ایم ہلز) میں جمعرات کے روز ریاستی کابینہ کا علاقائی اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں ہوئے اس کابینہ اجلاس میں متعدد فیصلے لئے گئے۔ جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کابینہ اجلاس میں سخت مذمت کی گئی اور ایک قرار دا د بھی پیش کی گئی۔ مرنے والوں کی یاد میں تعزیت ادا کی گئی اور عزم کیا گیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کو کچلنے میں ملک ایک ساتھ ہے۔ کابینہ نے مرکزی حکومت سے مانگ کی ہے کہ اس حملہ کےلئے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی یقینی بنائے۔
میسور علاقے کی ترقی :میسور علاقے کی ترقی سے متعلق کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ لئے گئے۔ اجلاس کے بعد اپنے رفقا کے ساتھ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میسور علاقے کی ترقی کےلئے کابینہ اجلاس میں 3647.42کروڑ روپے کے منصو بے کو منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت قبائےلی بستیوں کی سڑکو ں کو سدھارنے کےلئے 1787کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ان کو آب پاشی، پےنے کا پاٹ اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انسانی اور جیوانی ٹکراو¿ کے واقعات پر روک لگانے کےلئے 210کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔ چامراج نگرمیں پےنے کے پانی کی سہولتوں کو بہتر بنانے کےلئے 315کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ حفظان صحت کےلئے 228کروڑ روپے فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ سدارامیا نے بتایا کہ چامراج نگر میڈیکل جالج اور اسپتال چونکہ ضلع ہےڈکوارٹر میں پہلے ہی سے موجودہے اس لئے ےہ طے کیا گیا ہے کہ کولےگال میں ایک ضلع اسپتال کی تعمیر کی جائے جو 250بستروں پر مشتمل ہو گا ۔ ہانور تعلقہ میں اسپتال ،تعلقہ بھون کی تعمیرالوال میں ایک بین الاقوامی درجے کے اسٹیڈیم کی تعمیر کےلئے بھی کابےینہ کی منظوری مل گئی۔سدارامیا نے بتایا کہ میسور ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کےلئے 101کروڑ روپے فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی میسور کے اٹھارہ کچہری کامپلکس کو 100کروڑ روپے کی لاگت پر میوزیم میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ چامراج نگرضلع کے گنڈلوپیٹ تعلقہ میں 110تالابوں میں پانی بھرنے کےلئے 475کروڑ روپے دئےے جائیں گے ، نئے ٹراولرس بنگلوو کی تعمیر ، پانی ،بجلی اور ڈرینیج نظام کی فراہمی کے منصوبے کو منظور کیا گیا۔ضلع میں اسٹیڈیم کی تعمیر کےلئے 15کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *