urdu news today live

پاکستان کے پاس بھی نےوکلےئربم ہے
تمام کواعتمادمےں لےتے ہوئے جنگ کرےں:اےم بی پاٹل
بنگلور۔29اپرےل (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے درمےانی وبڑی صنعت اےم بی پاٹل نے رےاستی وزےراعلیٰ سدارامےاکے بےان کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ وزےراعلیٰ نے پاکستان کے ساتھ جنگ کسی بھی صورت مےں نہ کرنے کی بات نہےں کی ۔لےکن انہوںنے اس معنی مےں کہاکہ صرف جنگ ہی اس قسم کے معاملہ کاحل نہےں ہے۔اےم بی پاٹل نے مرکزی حکومت کومشورہ دےتے ہوئے کہاکہ ان کے (پاکستان) پاس بھی نےوکلےئر بم ہے۔وہ نےوکلےئربم ڈالنے کی دھمکےاں دے رہے ہےں،اس لئے تمام پارٹےوں کواعتمادمےں لےتے ہوئے پاکستان کے ساتھ جنگ کی جائے ۔ےہ کہتے ہوئے اےم بی پاٹل نے پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہےں ہے والے سدارامےاکے بےان کادفاع کےا۔ آج وجئے پورمےں اخباری نمائندوں کے سوال کے جواب دےتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزےراعظم نرےندرمودی کے ساتھ ہم ہےں۔تمام سےاسی پارٹےوںکاساتھ ہے۔پاکستان کے خلاف آنجہانی اندراگاندھی نے جس طرح سخت اقدامات کےے تھے،اسی طرح مودی بھی اختےارکرےں۔ دشمن ملک کے خلاف جنگ کی جانی چاہئے ۔پاکستان کوسبق سکھانالازمی ہے۔اس لےے مودی کوچاہئے کہ وہ اندراگاندھی کی مانندسخت اقدامات کرےں۔تمام سےاسی پارٹےاں ساتھ دےں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *