پاکستان زندہ بادنعرہ کے الزام مےں پےٹ پےٹ کرقتل
ماب لنچنگ معاملہ کوسنجےدگی سے لےاگےاہے:وزےرداخلہ
بنگلور۔29اپرےل (سالارنےوز)منگلورمےں ہوئے ماب لنچنگ پرتبصرہ کرتے ہوئے رےاستی وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے کہاکہ اس معاملہ کوبہت سنجےدگی سے لےاگےاہے۔اس سلسلہ مےں اب تک 12ملزموں کوگرفتارکرلےاگےاہے۔اس ضمن مےں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزےرداخلہ نے کہاکہ مجھے جانکاری ملی ہے کہ اےک شخص کوبدمعاشوں کی اےک ٹولی نے پےٹ پےٹ کرماردےاہے۔فوت ہونے والے شخض کی شناخت نہےں ہوسکی ہے۔مقامی طورپرچلے کرکٹ مےچ کے دوران اس شخص نے پاکستان زندہ بادکانعرہ لگاےاہے۔جس کی وجہ سے اس پرشرپسندوں کی ٹولی نے حملہ کردےا۔حملہ کے وقت وہ ابھی فوت نہےں ہواتھا۔اس کے بعدوہ فوت ہوگےا۔اس سلسلہ مےں مزےد جانکاری ملناباقی ہے۔اس معاملہ سے متعلق 10تا12افرادکوگرفتارکرلےاگےاہے،اوران سے پوچھ گچھ جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اس معاملہ کوسنجےدگی سے لےاہے۔رےاست کے کسی بھی مقام مےں اس قسم کی غنڈہ گردی نہےں ہونی چاہئے ۔وہ کچھ نعرہ بازی کرلے،قانونی کارروائی کے لےے پولےس نظام ہے۔کسی کوبھی قانون ہاتھ مےں لےنے کی ضرورت نہےں ہے،اس واقعہ مےں کون کون ملوث ہےں،پولےس جانچ کے بعدہی پتہ چلے گا۔اس لےے عام لوگوں کوچاہئے کہ امن وامان کاماحول برقراررکھےں۔
مسلم وفدکی منگلوراےس پی سے ملاقات: بےلتگنڈی کے مقامی مسلم قائدےن نے منگلوراےس پی سے ملاقات کرتے ہوئے شکاےت کی ہے کہ اس قسم کے الزامات کے تحت مسلمانو ںکونشانہ بناےاجاررہاہے۔ اس قسم کے واقعات کے لئے حال ہی مےں سنگھ پرےوارکے کارکنان کی طرف سے دیئے گئے اشتعال انگےزبےانات ہےں ،جس مےں کھلے عام ماب لنچنگ کرنے پراکساےاگےاہے۔سنگھ پرےوارکے نفرت انگےزبےانات کی وجہ سے بےلتنگڈی مےں فرقہ وارانہ جھگڑے ہورہے ہےں۔ضلع مےں کئی مقامات پراخلاقی پولےس کے نام پر غنڈہ گردی جاری ہے۔