کرناٹک پبلک اسکولوں کی تعمیر میں سست روی پر نائب وزیر اعلیٰ برہم
ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے اہداف کی تکمیل میں غفلت ناقابل قبول:شیو کمار
بنگلورو۔31 مئی(سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج ریاست میں کرناٹک پبلک اسکولوں کی تعمیر میں سست پیش رفت پر ناخوشی کا اظہار کیا۔ڈی سی ایم نے ریاست میں کرناٹک پبلک اسکولوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کے دوران ڈی سیز اور ضلع پنچایت کے سی ای اوز پر تنقید کی۔”ریاست میں 8,000کروڑ روپئے کے سی ایس آر فنڈز دستیاب ہیں۔ ہم نے دو سال پہلے واضح ہدایات دی تھیں کہ کارپوریٹس کے سی ایس آر فنڈز کرناٹک پبلک اسکولوں کی تعمیر کے لئے استعمال کیے جائیں۔ یہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ ریاست کے کچھ کارپوریشنز دوسری ریاستوں میں کچھ نجی این جی اوز کو سی ایس آر فنڈز مختص کر رہے ہیں اور اس کا 50فیصد واپس لینا ہماری ذمہ داری ہے، اس کے نتیجہ میں اس رقم کا 50فیصد نقصان ریاست کو دینا پڑے گا۔ اسے اسکولوں کی تعمیر کے لیے استعمال کریں، انہوں نے کہا۔کارپوریٹ اسکولوں میں اپنے برانڈز استعمال کر سکتے ہیں۔“کارپوریٹس کو حکومت کو کوئی فنڈز دینے کی ضرورت نہیں ہے، وہ ایک اسکول بنا سکتے ہیں اور اسے حکومت کے حوالہ کر سکتے ہیں۔ حکومت زمینیں اور عمارت کے ڈیزائن بھی فراہم کر سکتی ہے۔ کارپوریٹس اپنے نام پر اسکولوں کا برانڈ بھی بناسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلقہ میں 13 CSRکرناٹک پبلک اسکول بنا رہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک اسکول کی لاگت 9کروڑ سے 12کروڑ روپئے کے درمیان ہے۔ کرناٹک پبلک اسکولوں پر کام صرف کچھ علاقوں میں اچھی طرح سے جاری ہے، جب کہ دیگر علاقوں میں لاپرواہی ہے، انہوںنے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اضلاع میں کارپوریٹس کو خط لکھیں اور اپنے CSRفنڈز کا استعمال کرتے ہوئے اسکولوں کی تعمیر پر تبادلہ خیال کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کریں۔ محکمہ تعلیم اسکولوں کے لئے ڈیزائن فراہم کرے گا؛ کارپوریٹس کو ایک عمارت بنانے اور چلانے کی ضرورت ہے۔ ہر تعلقہ میں ایک ماڈل پبلک اسکول بنانے کا ہدف مقرر کریں اور اس فیڈ بیک کی بنیاد پر تین گرام پنچایتوں کے لیے ایک اسکول بنانے کا ہدف مقرر کریں، شیو کمار نے افسروں سے کہا کہ میں نے بنگلورو کے ڈی سی اور ضلع پنچایت کے سی ای او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں تمام کارپوریٹس کی میٹنگ طلب کریں اور سی ایس آر فنڈز کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں۔ اسی طرح ہر ایک اضلاع میں ضلع انتظامیہ کو کارپوریٹس کے ساتھ میٹنگ کرنی چاہئے۔ ”انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب سے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ لیں گے۔اس دوران سی ایس آر فنڈس سے اسکولوں کی تعمیر کے کاموں کی نگرانی کےلئے آئی اے ایس آفیسر خوشبو چودھری کو نوڈل آفیسر کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔“