urdu news today live

انصاف کی فراہمی مےں رےاستی پولےس ملک بھرمےں سرفہرست
ضلع کے ہرتعلقہ مےں پولےس کوارٹرس کی تعمیر جاری :پرمےشور
بنگلور۔24جون(سالارنےوز)رےاستی وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے کہاکہ انصاف کی فراہمی مےں رےاستی پولےس کو ملک بھرمےں سرفہرست مقام حاصل ہے۔ےہ ہماری حکومت نے نہےں کہاہے بلکہ حےدرآبادسے تعلق رکھنے والی اےک تنظےم نے اپنے سروے رپورٹ مےں ےہ جانکاری دی ہے ۔بروزپےرباگل کوٹ شہرکے ڈسٹرکٹ آرمڈرےزروفورس کے احاطہ مےں ضلع پولےس محکمہ کی جانب سے تعمےرکردہ دھاتری منگل بھون اورتجدےد شدہ پولےس کوارٹرس کے افتتاح کے دوران انہوں نے کہاکہ قتل ،عصمت دری سمےت دےگرجرائم کے معاملات مےں کمی آرہی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ رےاست مےں لاءاےنڈآرڈرکٹرول مےں ہے،نظم ونسق مےں کسی طرح کی کمی نہےں ہے۔اس کامطلب ےہ نہےں ہے کہ رےاست مےں جرائم کے معاملات پےش نہےں آئے ہےںےانہےں آئےں گے۔جرائم کی روک تھام کے لےے سخت ا قدامات کےے گئے ہے جس کی وجہ سے جرائم کے گراف مےں کمی آئی ہے۔پولےس محکمہ مےں نئی ٹکنالوجی کواپناےاجارہاہے۔ہرضلع کے لےے سی ای اےن پولےس تھانہ کھولنے والی ملک کی رےاستوں مےں کرناٹک ہی اولین ریاست ہے ۔پولےس تھانوں کی تجدےدکاری کاعمل جاری ہے۔اس کے علاوہ محکمہ پولےس کوعوام دوست بنانے کی سرگرمےاں بھی جاری ہےں۔انہوںنے کہاکہ ضلع کے ہراےک تعلقہ مرکزمےں پولےس کوارٹرس تعمےرکرنے کاکام چل رہاہے۔اب تک 10ہزارمکانات تعمےر کےے گئے ہےں،جس مےں 40فےصدپولےس عملہ کورہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پولےس والوں کے مزےدمکانات تعمےرکرنے کے لےے 400کروڑروپئے وزےراعلیٰ جاری کرہے ہےں۔اس سے پہلے صحت کی جانچ کے لےے جاری کےے جارہے ہےں 1000 روپئے رقم مےں اضافہ کرتے ہوئے 1500روپئے کردےاگےاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *