urdu news today live

فنڈزنہ ملنے پراراکےن اسمبلی کاناراض ہونافطری ہے
بی آرپاٹل اورراجوکاگے کے بےان پروزےرداخلہ کاردعمل
بنگلور۔24جون(سالارنےوز)فنڈز نہ ملنے پر اراکےن اسمبلی کا پریشان اوربے صبر ہونا فطری ہے۔ یہ بات وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ کانگریس ایم ایل اے بی آر پاٹل اور راجو کاگے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پرمیشور نے بالواسطہ طور پر ایم ایل ایز کا دفاع کیا۔بروز منگل شہر میں اپنی رہائش گاہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ کچھ ایم ایل اے نے کہا ہے کہ ان کے حلقوں کو فنڈز نہیں ملے ہیں، یہ فطری ہے کہ اگر کسی کو فنڈز نہیں ملے ہیں تو اس کا پریشان اورغصہ ہونا، اس لیے انہوں نے یہ کہا ہے۔ آلند حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے بی آر پاٹل نے الزام لگایا تھا کہ ہاو¿زنگ ڈپارٹمنٹ میں مکانات کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہورہی ہیں، جس سے سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اننت کمار ہیگڑے کے حامیوں کے خلاف درج ایف آئی آر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اننت کمار ہیگڈے کو ہائی وے پر ایک کار میں آنا تھا۔ الزام ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ کے ڈرائیور اور بندوق بردار نے ان کی گاڑی روکی اور اسے ٹکر ماری۔ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ ابھی مکمل تفتیش ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انہےں نہیں مارا۔کچھ دن اور انتظار کرےں توپورامعاملہ سامنے آجائے گا۔ دیکھتے ہیں تحقیقات سے کیا نکلتا ہے۔ اپنے اس بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہ حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ کس نے کہا کہ پیسہ نہیں ہے؟ میں نے اسے مذاق کے طور پر کہا۔ وزےراعلیٰ نے 4.9 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ بنایا ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ کسی قسم کا کوئی مالی بحران نہیں ہے۔ رقم جاری کرنے میں تھوڑی تاخیر ہو سکتی ہے۔ڈی پی آر کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ شرابیوں کی جانب سے نوجوان خاتون پر حملہ اور تشدد کے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے واقعات کو ہلکے سے نہیں لیتے، ہم فوری طور پر مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں کریں گے، فوری کارروائی کرنا ہمارا کام ہے۔، انہوں نے یقین دلایاکہ ان سب کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے، اس لیے ہم ان معاملات کو سنجیدگی سے لے کر کارروائی کریں گے۔مرکز کو پیش کی جا رہی چناسوامی اسٹےڈےم بھگدڑ کیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ پولیس کی ناکامی ہے۔اس پرپرمےشورنے کہاکہ میں نے وہ رپورٹ نہیں دیکھی۔ پتہ نہیں کس معنی میں کہا گےاہے دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں میڈیا سے ہی معلوم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *