urdu news today live

الےکٹرانک سٹی کے الیویٹیڈ ایکسپریس وے پر ٹول میں بھاری اضافہ
بنگلورو۔29جون(سالار نیوز)بنگلورو ایلیویٹڈ ٹول وے جو،سنٹرل سلک بورڈ سے الیکٹرانکس سٹی تک اور کرناٹک تملناڈو سرحد کے قریب اتی بیلے تک ہے اس پر سفر کرنے والے مسافر یکم جولائی 2025 سے زیادہ ٹول چارجز ادا کریں گے۔ یہ نظرثانی کے بعد 30جون2026تک لاگو ہوگی۔8.765کلومیٹر سے 18.750کلومیٹر(سنٹرل سلک بورڈ جنکشن سے الیکٹرونکس سٹی)اور ایٹ گریڈ سیکشن سے اتی بےلے 33.130کلومیٹر پر محیط ایلیویٹڈ سیکشن کےلئے ٹول میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ ٹول شرحوںکے مطابق، کاروں، جیپوں اور وینوں پر ایک سفرکےلئے 65 روپئے، ایک دن میں متعدد بار سفر کےلئے 95روپئے اور ماہانہ پاس کےلئے 1,885روپئے وصول کیے جائیں گے۔ دو پہیہ گاڑیوں کو فی ٹرپ 25 روپئے ادا کرنے ہوںگے۔بھاری گاڑیوںکےلئے ٹول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرک اور بسوں کے ایک سفر کےلئے 175 روپئے اور ماہانہ پاس کےلئے 5,275روپئے وصول کیے جائیں گے۔ ملٹی ایکسل گاڑیاں 350 روپئے فی سفر اور 10,550روپئے ماہانہ پاس کےلئے ادا کریں گی۔ اتی بےلے فیس پلازہ (32.700 کلومیٹر نشان)پر ٹول صرف چار پہیوں اور اس سے اوپر والی گاڑیوں پر لاگو ہوتاہے۔ یہاں، کاریں ایک سفرکےلئے 40 روپئے اور ماہانہ پاس کےلئے 1,130روپئے ادا کریں گی، جب کہ ملٹی ایکسل گاڑیوںپر 265 روپئے فی سفر اور 7,915 روپئے ماہانہ پاس کےلئے وصول کئے جائیں گے۔ اس مقام پر ٹو وہےلرس ٹول سے مستثنیٰ ہیں۔بنگلور ایلیویٹڈ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ای ٹی پی ایل) نے جو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے تحت ایک خاص ادارہ ہے جو قومی شاہراہ 44 کے اس حصے میں ترقی اور دیکھ بھال کےلئے ذمہ دار ہے، ٹول کی تازہ ترین شرحوں کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *