زیادہ کرایہ لینے والے ایپ آٹوز کے خلاف کارروائی کا حکم
وزیر ٹرانسپورٹ نے محکمہ کے کمشنر کو سختی سے عمل کرنے کی ہداےت دی
بنگلورو29جون(سالار نےوز)وزےر ٹرانسپورٹ رام لنگا رےڈی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایپ پر مبنی آٹوکے ز یا دہ کرایہ وصول کرنے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں جو شہر میں مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کررہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زیادہ کرایہ کی مانگ اور زیادہ کرایہ ادا نہ کرنے پر سفر منسوخ کرنا اوراوور چارجنگ کے معاملات مےں اضافہ ہو نے لگا ہے ،اس سلسلہ مےں شکاےتےں بھی موصول ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ 18جون سے رےپےڈو آٹو اےپ فی کلومےٹر 100.89روپئے او لااےپ4کلومےٹر کےلئے184.19روئے وصول کئے ہےں اور عوام کی اس طرح کی دن دہاڑے لوٹ رہے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھ کر حد سے زیادہ کرایہ لینے والے آٹوز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہداےت دی ہے ۔