وزےراعلیٰ کی تبدےلی کامعاملہ ہائی کمان کے ہاتھ مےں ہے:ملےکارجن کھرگے
بنگلور۔30جون (سالارنےوز)آل انڈےاکانگرےس کمےٹی (اے آئی سی سی )کے صدراورراجہ سبھامےں اپوزےشن لےڈرملےکارجن کھرگے نے واضح الفاظ مےں کہاکہ وزےراعلیٰ کی تبدےلی کامعاملہ ہائی کمان کے ہاتھ مےں ہے۔بروزپےرشہرمےں اخباری نمائندوں کے سوال پرجواب دےتے ہوئے ملےکارجن کھرگے نے کہاکہ ہائی سطح پرکےاکچھ ہورہاہے ،اس کے بارے مےں کوئی کچھ نہےں کہہ سکتے۔آئندہ کےااقدامات کرناہے اس کاختےارصرف ہائی کمان کوحاصل ہے۔کسی کے لےے ےہ مناسب نہےں ہے وہ غےرضروری طورپر مسئلہ ےارکاوٹ پےداکرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے مزےدکہاکہ رےاستی کانگرےس کے انچارج رندےپ سنگھ سرجے والارےاست آئے ہوئے ہےں۔اراکےن اسمبلی کے مسائل سن کران کااطمےنان بخش حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہےں۔اراکےن اسمبلی نے اپنے اپنے مسائل کوسرجے والاکوسنائے ہےں۔آئندہ کےاکرناہے ،اس بارے مےں بہت جلدفےصلہ کےاجائے گا۔انہوںنے رےاست مےں قےادت کی تبدےلی معاملے سے متعلق کابےنہ وزارءاوراارکےن اسمبلی مختلف بےانات دےے جانے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی جانب سے دےے جارہے بےانات کاجواب مےں نہےں دے سکتا۔مےں اے آئی سی سی سطح کے بےان پرہی ردعمل دے سکتاہوں۔دستورہندسے سوشلسٹ اورسےکولرزم الفاظ نکالنے والے آراےس اےس کے چےف سکرےٹری دتاترےاہوسابالے کے اس بےان کے سلسلہ مےں پوچھے گئے سوال پرملےکاجن کھرگے نے کہاکہ مےن آف منوسمرتی س(منوسمرتی کے دلدادہ) سوشلسٹ اورسےکولرزم کوپسندنہےں کرتے،آراےس اےس ہمےشہ سے غرےبوں کی مخالف تنظےم رہی ہے۔اگرانہےں اتناہی جذبہ ہے تو سماج مےں موجود عدم مساوات کودورکرناچاہئے تھا۔اس کی بجائے اگروہ آئےن ہندکوبدلنے ےااس مےں خوربردکرنے کی کوشش کرےں تو ملک بھرمےں پرتشدداحتجاج اوردھرنادےنے کاملےکارجن کھرگے نے انتباہ دےاہے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
Your content never disappoints. Keep up the great work!
I appreciate your unique perspective on this.