ای ڈی اورآئی ٹی جےسے ادارے بی جے پی کی ذےلی تنظےموں کی طرح کام کررہے ہےں:ہری پرساد
بنگلور۔5جولائی (سالارنےوز)انفورسمنٹ ڈائرکٹورےٹ (ای ڈی) جےسی مرکزی تحقےقی ایجنسی، بی جے پی پارٹی سے ملحقہ تنظےم کی طرح برتاو¿ کر رہی ہے، نیشنل ہیرالڈ کیس میں گاندھی خاندان کے ساتھ جس طرح ای ڈی برتاو¿ کر رہی ہے، وہ نہ صرف نفرت کی سیاست ہے، بلکہ جمہوری نظام میں بھی ناقابل قبول ہے۔ےہ باتےں کانگریس کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہےں۔بروزہفتہ مرکزی حکومت اوربی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی اور آئی ٹی جیسے اداروں کو تھپڑ مارنے کا وقت دور نہیں ہے۔ اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں رقم کے غیر قانونی لین دین کے الزامات نہ صرف من گھڑت الزامات ہیں بلکہ ای ڈی کی جانب سے بغیر ثبوت کے جو دلیل دی جارہی ہے وہ جھوٹ کاپلندہ ہے۔ واضح رہے ک” ینگ انڈیا“ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ بغیر منافع کے عوامی خدمت کے مقصد کے لیے قائم کردہ ادارہ ہے۔ ایک اصول ہے کہ ینگ انڈیا کے نہ تو ڈائرکٹرز اور نہ ہی شیئر ہولڈرز کوئی ڈیویڈنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور شیئر ہولڈرز کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی۔ اس کے باوجود ای ڈی کا محکمہ یہ کیسے الزام لگا سکتا ہے کہ کروڑوں روپے کا غلط استعمال ہوا ہے؟ ینگ انڈیا نے نیشنل ہیرالڈ کے ساتھ غیر قانونی طور پر ایک پیسے کا بھی لین دین نہیں کیا۔ اس نے کوئی جائیداد ضبط نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ای ڈی 2013 سے 2025 کے دوران اپنی دلیل بدل رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر کی بے بنیاد شکایت کے بعد اب تک کوئی بھی تفتیشی افسر اسے دستاویزات سے ثابت نہیں کرسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی ڈپارٹمنٹ کی تحقیقات سے سامنے آنے والی سچائی یہ ہے کہ ینگ انڈیا اور نیشنل ہیرالڈ کے ساتھ ہونے والے ہر عمل کی دستاویزات موجود ہیں۔ ملک کے عوام کو معلوم ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس کا استعمال گاندھی خاندان کے خلاف ایک ایسے خاندان کو بدنام کرنے کے مذموم ارادے سے کیا جا رہا ہے جس نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانےں قربان کی ہےں۔ نیشنل ہیرالڈ ایک شاندار تاریخ کی حامل تنظیم ہے، جس کا آغاز نہرو کی قیادت میں 5000 آزادی کے جےالوں نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ برٹش کی غلامی کرنے والی بی جے پی جھوٹ مقدمہ درج کرتے ہوئے جنگ آزای کاحصہ رہی تنظےم پرکےچڑاچھال رہی ہے ،ےہ نفرت انگیز سیاست کی انتہا ہے۔