urdu news today live

شیموگہ میں ایک برڈج کے افتتاح کو لے کر نیا تنازعہ
سدارامیا مقامی بی جے پی کارکنوں کی طرف سے برڈج کا افتتاح کردئےے جانے پر برہم
بنگلورو۔14جولائی(سالار نیوز) ریاست میں آج اس وقت ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا جب وزیر اعلیٰ سدارامیا نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے مقامی لیڈران مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کے ساتھ پیشگی معاہدہ کے باوجود شیموگہ ضلع میں سگندور پل کا افتتاح کرنے کےلئے آگے بڑھے ہیں۔ بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے فون پر بات کی تھی اور ایک خط بھی لکھا تھا، جس میں سگندور پل کی تقریب کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ حالانکہ وہ راضی ہو گئے تھے، بی جے پی لیڈروں نے مجھے بغیر کسی اطلاعکے افتتاح کروادیا۔سدارامیا کا دعوی ہے کہ تقریب کو ملتوی کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بی جے پی نے سگندور پل کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ افتتاحی تقریب میں نہ تو وہ، نہ ہی کوئی ریاستی وزیر یا مقامی رکن اسمبلی موجود تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے طرز عمل کے خلاف احتجاج میں، ہماری حکومت کے کسی وزیر یا کسی مقامی رکن اسمبلی نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مرکزی حکومت نے پروٹوکول کی پیروی نہ کرکے اس تصادم کو ہوا دی ہے۔ یہاں تک کہ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کےلئے بھی، ریاست کا کردار ہے، اور پروٹوکول کا احترام کیا جانا چاہئے۔ شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ میں کالساولی اور امبارگوڈلو کو جوڑنے والے کیبل اسٹیڈ پل کا ایک منظر۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے 14جولائی 2025کو اس پل کو قوم کے نام وقف کیا۔ گڈکری نے آج ساگر تعلقہ میں شراوتی ندی کے بیک واٹر پر تعمیر کردہ کیبل اسٹیڈ پل کو وقف کیا۔ 473 کروڑ کا پروجیکٹ، جس میں اپروچ سڑکیں بھی شامل ہیں، مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے تعمیر کی ہے۔ ان کے ساتھ صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا، شیموگہ کے ایم پی بی وائی راگھویندر اور دیگر بی جے پی لیڈران بھی تھے۔ سدارامیا نے وضاحت کی کہ وہ وجئے پورہ ضلع میں پیشگی مصروفیت کی وجہ سے اس پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے، اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ریاستی رہنماو¿ں کو پروگرام سے باہر کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *