urdu news today live

آٹورکشہ کراےوں مےں نظرثانی ،ےکم اگست سے جاری
بنگلور۔15جولائی (سالارنےوز)آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کی کوشش میں، بنگلور اربن ڈسٹرکٹ کی علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی اےم پی) کی حدود میں آٹو رکشا کے کرایوں میں نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہوگا۔تازہ ترین رہنما خطوط کے مطابق پہلے دو کلومیٹر کے کم از کم کرایہ میں 30 روپے سے 36 روپے تک ےعنی 20 فیصد اضافہ کےا گیا ہے۔ 2 کلومیٹر سے آگے مسافروں سے 18 روپے فی کلومیٹراضافی وصول کیے جائیں گے، جو پہلے 15 روپے تھا،اب 20 فیصد زیادہ کرتے ہوئے 18روپے کےاگےاہے۔رات کے کرایہ پر 50 فیصد اضافی کرایہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان لاگو ہوگا۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹر کی دوبارہ تصدیق کا بھی حکم دیا ہے۔ تمام آٹو رکشہ میٹروں کی 31 اکتوبر تک دوبارہ تصدیق کراتے ہوئے متعلقہ محکمہ سے مہر لگائی جانی چاہیے اور اپ ڈیٹ شدہ کرایوں کو ظاہر کرنا چاہیے۔اگر آٹو ڈرائیور نئے میٹر کے کرایوں پر عمل کرتے ہیں تو یہ مسافروں کے لیے خوش آئند راحت کا باعث بن سکتا ہے۔ بنگلورو میںزیادہ تر آٹو رکشہ ڈرائیور میٹر پر مبنی سواریوں سے انکار کرنے اور من مانی قیمتیں بتانے کے لیے بدنام ہیں۔ نئی قیمتوں سے اگرچہ آٹوڈرائےور ناخوش ہےں ،کےونکہ ان کامطالبہ 40روپے تک اضافہ کرنے کاتھا۔ ترمےم شدہ کراےہ ےکم اگست سے نا©فذ©ہوگا۔پہلے پانچ منٹ تک وےٹنگ مفت ہوگی ۔اس کے بعدہرپندرہ منٹ پر10 روپے چارج ہوگا۔اسی طرح لگےج چارجس 10روپے کےاگےاہے۔رات 10بجے سے صبح پانچ بجے تک منی مم کے ساتھ 50فےصداضافی چارج ہوگا۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *