urdu news today live

شہر کے شروتی کو آپرےٹو بینک میں 100کروڑر وپے کی ہےرا پھےری
ای ڈی کی طرف سے بینک کے ذمہ داروں کے دس ٹھکانوں پر چھاپے
بنگلورو:17جولائی(سالارنیوز)سرماےہ دارو ں کو ایک سو کروڑ روپے تک کا دھوکہ دینے کے الزامات میں جمعرات کے روز شہر میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے افسروں کے شروتی سوہاردا کو آپرےٹو بینک کے صدر دفتر اور شاخوش پر چھاپے مارے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپازیٹرس سے 100کروڑر وپے سے زیادہ کی رقم وصول کرنے کے الزامات میں ای ڈی کے افسروں نے 10سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ۔ بینک کے سربراہ سرینواس مورتی کو پہلے ہی سی سی بی کی افسروں نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اب ای ڈی نے سرینواس مورتی کے گھر دفتر اور اقربا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔بتایا جاتا ہے کہ کو آپریٹیو بینک کے نام پر اس ادارے نے 15ہزار سے زیادہ سرماےہ کاروں سے 100کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم وصول کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شروتی سوہاردا بینک کے ذمہ دارو ں نے سرماےہ کاروں کی رقم کو قرضوں کی شکل میں تقسیم کر کے ان کو غیر کارآمد اثاثے قرار دے دئےے جس کے سبب بینک بھاری گھاٹے میں آ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جانچ ایجنسیوں نے ےہ پتہ لگایا ہے کہ بینک کے عہدیداروں نے اس رقم سے کئی بیش قیمتی اثاثے خریدے ہیں، ان اثاثوں کو ضبط کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ انسداد غیر قانونی لین دین (پی ایم ایل اے ) قانون کے تحت ای ڈی کی طرف سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *