urdu news today live

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کی وفات کے سبب
ووٹ چوری کے خلاف راہل گاندھی کا احتجاج 8اگست کو ملتوی
بنگلورو۔4 اگست (سالار نیوز)انتخابات کے مرحلہ میں بی جے پی کی طرف سے ووٹوں کی مبینہ چوری کے خلاف کانگریس پارٹی نے 5 اگست کو شہر میں راہل گاندھی کی قیادت میں جس احتجاج کا اعلان کیا تھا اس کو اب 8 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ےہ اعلان پےرکے روز اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کیا۔ کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کے ہمراہ احتجاج کےلئے فریڈم پارک میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لےنے کے بعد انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کی اچانک وفات اور ان کے لئے سہ روزہ سرکاری سوگ کے سبب اس احتجاج کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔احتجاج کے مقام فریڈم پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہشیبو سورین قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر رہنما اور کانگریس پارٹی کے اتحادی ہیں، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنا احترام دیں۔ راہل گاندھی اور ملےکارجن کھرگے وفات پاچکے رہنما کو آخری خراج عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کا مقام اور وقت وہی رہے گا اور یہ 8 اگست کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شےبو سورین مشکل وقت میں کانگریس پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ بھی کانگریس پارٹی کے نظریہ کے ساتھ ہمےشہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 8 اگست کو ورمہالکشمی کا تہوار ہے، ہم نے پارٹی کے کاموں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تہوار منانے میں عوام کےلئے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ سینئر لیڈروں نے ہمیں ایک بار پھر قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کرنے کی ہدایت دی ہے، ہم اس پر وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے۔بی جے پی کے جوابی احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہم تنقید اور احتجاج کا خیرمقدم کرتے ہیں، وہ الیکشن کمیشن کی حمایت کر رہے ہیں، کمیشن کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، الیکشن کے دوران مہادیو پورہ سے ہمارے امیدوار نے شکایت درج کروائی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔ مزید تحقیقات کے بعد مزید چیزیں منظر عام پر آئی ہیں۔ ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے بارے میں کانگریس نے جو جانچ کی ہے اسے وہ عوام کے سامنے رکھ دے گی ۔ ےہ فیصلہ عوام پر چھوڑدیا جائے گا کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔

2 thoughts on “

  1. Hey there are using WordPress for your blog platform? I’m new to the blog world but I’m trying to get started and create my own. Do you need any coding expertise to make your own blog? Any help would be really appreciated!

  2. Ищете аим и вх для rust? Arayas-cheats.com/game/rust. Играйте уверенно и без страха получить бан. Узнайте подробнее на странице какие бывают читы для игры Rust и как ими правильно пользоваться, а также ответы на самые частые вопросы для того чтобы нагибать всех в Раст.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *