urdu news today live

فیصد سے کم نتیجہ لانے والے ایڈڈ اساتذہ کی تنخواہ روک دی گئی: وزیر تعلیم
بنگلور۔11اگست(سالار نیوز)ریاست بھر کے ان سبھی پرائیویٹ اسکولوں میں جن کو سرکاری امداد حاصل ہے اگران اسکولو ںمیں ایس ایس ایل سی نتائج 60فیصد سے کم ہیں تو جس موضوع میں نتیجہ کم آیا ہے اس موضوع کے اساتذہ کو سرکاری تنخواہ روک دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ےہ بات پےر کے روز ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم مدھو بنگارپا نے کونسل کو بتائی۔ کونسل میں وقفہ سوالات کے دوارن بی جے پی ممبر ایس وی سنکنور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مدھو بنگارپا نے کہا کہ 2019کے دوران بی جے پی حکومت نے ناقص مظاہرہ کےلئے ذمہ دار اساتدہ کے خلاف کارروائی کرنے ، ان کا پرموشن روکنے اور تنخواہ ادا نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ اسی کو موجودہ حکومت نے برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم نتائج لانے والے اساتذہ کے پرموشن اور تنخواہ کو روک دینے کے بارے میں انہوں نے محکمہ کے افسرو ںسے بات کی اور سابقہ حکومت کے فیصلہ کو ہی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسکول میں بہت کم اوسط کا نتیجہ آیا ہے وہاں کے پرنسپل اور متعلقہ سبجیکٹ کے ٹیچر کو وجہ بتاو¿و نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نتائج میں سدھار نہ ہونے کی ایک وجہ ےہ بھی ہے کہ 2020تک مختلف موضوعات کی تعلےم کےلئے اساتدہ کی بھرتی من مانے طرےقہ سے کی گئی ہے۔ کئی اساتدہ ان کے موضوع کی بنیادی معلومات سے بھی واقف نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ناگ موہن داس کی طرف سے داخلی ریزرویشن کے بارے میں جو رپورٹ حکومت کو دی گئی ہے اس پر ریاستی کابینہ کے فیصلہ کے بعد محکمہ میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔اس مرحلہ میں مختلف موضوعات کےلئے مہارت کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی یقینی بنائی جائے گی۔

2 thoughts on “

  1. OKWIN là liên minh các nhà cái uy tín, cùng xây dựng hệ sinh thái giải trí trực tuyến hiện đại, minh bạch và đẳng cấp, được đông đảo người chơi châu Á tin chọn

  2. I am not sure where you’re getting your information, but good topic. I needs to spend some time learning more or understanding more. Thanks for fantastic info I was looking for this info for my mission.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *