urdu news today live

دھرمستھلامےں لاشےںدفنانے کاگمنام شکاےت کنندہ گرفتار
حکومت قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے گی:شےوکمار
بنگلور۔23اگست (سالارنےوز)نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ دھرمستھلا معاملہ کا گمنام شکایت کنندہ چنےا کو اےس آئی ٹی پولیس نے آج گرفتار کر لیاہے۔حکومت قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔سداشےونگرمےں واقع رہائش گاہ کے قریب مےڈےاسے بات کرتے ہوئے شےوکمار نے کہا کہ بی جے پی نے اس کیس کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ بی جے پی ٹےڑھی دیوار پر چراغ رکھنے کا کام کےاہے بس۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سازش کے بارے مےں بات کی تھی۔ جبکہ اےس آئی ٹی کے ذرےعہ تحقیقات کا دھرمستھلا کے مذہبی پےشوانے خیر مقدم کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے خود وزےراعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی اور انہیں اس معاملے سے آگاہ کیا۔ اس پرسےشن کے دورانبالا کرشنا نے بات کی ہے۔ حکومت، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دھرمستھلا معاملے میں قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہم وہ کام کر رہے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہے۔ ہم کسی اےک کی حماےت ےامخالفت مےں نہےں ہےں،ہم صرف انصاف کے ساتھ ہیں۔ مےری اپےل ہے کہ کوئی مذہب کی سیاست نہ کریں۔ کانگریس رکن اسمبلی بیلور گوپال کرشنا نے کہاکہ دھرمستھلا کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے والے شرپسندوں کواےسے ہی نہےں چھوڑےں گے، انہیں سزا ہونے دیں گے۔ سب نے ایس آئی ٹی کی جانچ کو قبول کیا ہے۔ قصورواروں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔ سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جائے۔ ایک گمنام کی طرف سے عدالت سے حکم لانے کے بعد 10تا12 جگہوں پر کھدائی کی گئی ہے۔ اس لیے بی جے پی والوں کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ تیماروڈی کو گرفتار کےاجا چکا ہے۔ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ مذہبی شعبے کو ناپاک نہ کیا جائے۔معاملہ اےس آئی ٹی کودےے جانے کی وجہ سے کوئی نئی آفت نہیں آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *