بنگلوروسنٹرل حلقہ کا تجربہ بی جے پی سارے ملک میں آزمانے کی کوشش کر رہی ہے: منصو ر علی خان
بنگلورو۔25اگست(سالارنیوز)بی جے پی نے بنگلورو سنٹرل سے ووٹ چوری کرنے کا جوتجربہ شروع کیا اب اسے وہ سارے ملک میںاستعمال کرکے ملک سے جمہوریت کو مٹادینا چاہتی ہے اس کو ایسی کسی بھی سازش میں کامیاب ہونے نہیں دینا نہیں چاہئے۔ےہ بات اے آئی سی سی سکریٹری اوربنگلوروسنٹرل لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار منصور علی خان نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلوروسنٹرل لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار کے طورپر حلقہ بھر کی گلی گلی پہنچ کر انہوں نے ووٹروں سے ملاقات کی تھی او ر ووٹروں نے کافی جوش و خروش سے ان کا ساتھ دیا لےکن جب نتیجہ سامنے آیا تو سب چونک گئے ۔چھ ماہ کی تحقیقات اور آر ٹی آئی کے ذریعے حاصل کئے گئے الیکشن کمیشن کے ڈاٹا کی بنیاد پرےہ ثابت کیا جا چکا ہے کہ کس طرح بنگلورو سنٹرل حلقہ کے مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ میں 100250فرضی ووٹرس کے سہارے ان کے بی جے پی حریف نے ووٹوں کی چوری کی ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری دراصل اس ملک کے عوام کے بنیادی حق کی چوری ہے اس حق کی ضمانت ہمارے ملک کے آئین نے دی ہے۔ ابھی سے اگر عوام نہیں جاگے تو اس ملک میں جمہوریت بے معنی بن کر رہ جائے گی۔پہلے ان لوگوں نے ےہ تجربہ بنگلوروسنٹرل میں کیا اس کے بعدمہاراشٹرا اورہریانہ میں آزمایا اوراب بہار میں ایس آئی آر کے نام پر جمہوریت کے تابوت میں آخری کےل ٹھوکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منصورعلی خان نے کہا کہ بنگلوروسنٹرل لوک سبھا حلقہ اور مہا دیو پورہ میں جو کچھ ہوا وہ صرف ایک حلقہ یا ایک امیدوار کی جیت یا ہار کی بات نہیں ہے بلکہ ےہ ایک ایسا گھناو¿نا طرےقہ ہے جس سے پورا نظام کھوکلا ہو کر رہ جائے گا۔ اس سازش کو اگرکوئی ناکام بنا سکتا ہے تووہ صرف عوام کے ذریعے ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلوروسنٹرل حلقہ ہندوستان کے سلےکان سٹی اوراسٹارٹ اپ کی راجدھانی ہے۔ اگر اس قدر ترقی یافتہ حلقہ میں ایسی چوری کی جا سکتی ہے تو ملک کے ان علاقوں میں کیا ہو سکتا ہے جہاں ابھی تک ترقی نہیں پہنچ سکی ہے اس کا اندازہ بھی لگاپانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹ چوری کا جو پردہ فاش کیا ہے اس کے بعد ہو سکتا ہے کہ بی جے پی اوراس کے ہم نوا آگے نئی نئی ترکیب نکالیں ۔ اس کو ناکام بنانا عوام کو ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عدل وانصاف اورآئین کی بقا کےلئے عوام کو جاگنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ جمہوریت اورانتخابات کے نام پرووٹوں کی

