urdu news today live

کرناٹک میں 450اضافی میڈےکل سیٹوں کو منظوری
بنگلورو۔3ستمبر(سالار نیوز) ایک اہم پےش رفت میں، کرناٹک ایم بی بی ایس کی 400 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے، وہ امیدوار جو ،جو ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں انہیں سیٹ الاٹمنٹ کے دوسرے دور میں شامل کیا جائے گا۔نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی)نے اس اضافے کو منظوری دی ہے، جس میں آٹھ سرکاری میڈیکل کالجوں میں سے ہر ایک کو 50 اضافی سیٹیں دی گئی ہیں، بشمول وجیانگرا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، چکبالا پور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، اور گلبرگہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز-کلبرگی۔چہارشنبہ کی شام ریاستی وزیر برائے میڈےکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے ےہ بات بتائی۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستی حکومت کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے، جس میں مختلف اداروں میں میڈیکل سیٹ کی گنجائش بڑھانے کی منظوری مانگی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کرناٹک نے ابتدائی طور پر 15 سرکاری میڈیکل کالجوں میں سیٹوں کو بڑھانے کی درخواست کی تھی، لیکن کمیشن نے بنیادی ڈھانچے کے خدشات کی وجہ سے سات اداروں- بیدر، چامراج نگر، گدگ، کاروار، کوپل، منڈیا، اورشیموگہ میں توسیع کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔ مزید برآں، ریاستی حکومت نے ہاسن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور اٹل بہاری واجپائی میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ سینٹر کےلئے 100 نئی نشستوں کی درخواست کی تھی، این ایم سی نے ہر ایک کےلئے صرف 50 نشستوں کو منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے جے جی ایم ایم ایم سی ہبلی میں ایم بی بی ایس کی اضافی 50 نشستوں کو منظوری دی ہے، جو کہ ایک ڈیمڈ یونیورسٹی ہے۔اس کے ساتھ، کرناٹک میں دستیاب کل نشستوں کی تعداد 9,663 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پہلے منظور شدہ 9,263 نشستیں تھیں۔سیٹ الاٹمنٹ کے عمل کے بارے میں کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی(کے ای اے ) کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ نئی منظور شدہ سیٹیں نئے آپشن داخلے کےلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔جن طلبا نے راو¿نڈ 1 میں میڈیکل سیٹیں حاصل کی ہیں اورآپشن 2 کا انتخاب کیا ہے اور کورس کی فیس ادا کی ہے، اور جنہوں نے آپشن 3 کا انتخاب کیا ہے اور پیشگی رقم ادا کی ہے،کمپیوٹر کے خود بخود الاٹمنٹ نظام کے لئے ان پر غور کیا جائے گا۔کے ای اے ان سیٹوں کو شامل کرے گا اور سسٹم کو دوبارہ چلائے گا۔ اب400 نشستوں کے اضافے کے ساتھ عارضی نتائج میں الاٹ کئے گئے کالجوں کے تبدیل ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *