
ڈاکٹر راجکمار کا مجسمہ ہٹانے کے منصوبہ پر پرستاران ناراض
بی ڈی اے کے خلاف شدےد احتجاج شروع کرنے کی دھمکی
بنگلورو۔30ستمبر(سالار نےوز) ابھیمان اسٹوڈیو احاطے میں ڈاکٹر وشنو وردھن کی سمادھی کو صاف کرنے کے واقعے کو ابھی بھلاےا نہےں گےا کہ اس دوران اداکار ڈاکٹر راجکمار کے مجسمے کو ہٹانے کے چند افراد کے اقدام نے عوام اور راج کمار کے مداحوں کو ناراض کیا ہے۔پدمانابھ نگر وارڈ کے پٹے لنگےا روڈ گنےش ٹمپل کے سامنے راج کٹے پر ڈاکٹر راجکمار کے مجسمے کو بی ڈی اے سے ہٹانے کا کام کےا جارہا ہے ،اس دوران چند افراد نے مجسمہ کو ہٹائے جانے کی کارروائی پر ناراضی کا اظہار کر رہے ہےں اور جن سیوا سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مجسمے کو کسی بھی حالت میں ہٹاےا نہ جائے ، اگر مجسمہ ہٹایا گیا تو ڈاکٹر راج فینز اسوسی ایشن اور کنڑا حامی تنظیموں نے انتباہ دیا ہے کہ وہ زبردست احتجاج کریں گے۔حال ہی میں ڈاکٹر وشنو وردھن کی یادگار اور کنڑا فلم اداکار کے مجسمے کو منہدم کرنے کی کارروائی کرنے والے بی ڈی اے کے اس اقدام پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ جن سیوا سنگھ نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمےشور اور بی ڈی اے کو درخواست دی ہے کہ وہ مجسمہ کو ہر گز نہ ہٹائےں ۔ بتاےاجاتا ہے کہ یہ ایک سی اے پارک ہے جسے عوامی استعمال کےلئے بناےا گےا ہے اور ےہ بی بی اےم پی اور بی ڈی اے کی ملکیت ہے۔2005-06کے دوران یہاں پراداکار ڈاکٹر راجکمار کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔ یہاں ایک جھنڈا ہے جو پد ما نابھ نگر میں کنڑ اکا واحد جھنڈا ہے۔ بتاےاجاتا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں راجیوتسو اور کنڑا ثقافتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔جن سیوا سنگھ کے سکریٹری ستیش نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اراضی کی اپیل کی سماعت زیر التوا ہے، تاہم اوم پرکاش نامی شخص اس زمین کو حاصل کرنے کےلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ اوم پرکاش کے پاس سائٹ نمبر 86 ہے لیکن وہاں مکان بنائے بغیر سی اے سائٹ پلاٹ پر نظریں جمائے ہوئے ہے اور جعلی دستاویزات بنا رہا ہے۔بتاےاجاتا ہے کہ ڈاکٹر راج کے پرستار اور کنڑیگا اس پیش رفت سے کافی ناراض ہیں۔ بی ڈی اے افسران اور پولیس فوری مداخلت کریں اور یہاں کی زمین کی حالت کو برقرار رکھیں۔ اگر ڈاکٹر راج کمار کا مجسمہ منہدم کےا گےا تو امن و امان میں خلل پیدا ہوگا۔اس لئے ستیش نے وزےر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجسمہ کی حفاظت کی جائے۔