ملےکار جن کھرگے سے شےو کمار کی ملاقات ،طوےل بات چےت کے دوران اہم اموار پر تبادلہ خےال
نائب وزےر اعلیٰ کو صبر کی تلقےن اور ےقےن دلاےا کہ پارٹی کےلئے ان کی وفاداری بہت جلد رنگ لائے گی
بنگلورو۔18اکتوبر (سالار نےوز) آل انڈےا کانگرےس کمےٹی(اے آئی سی سی ) کے صدر ملےکارجن کھرگے نے نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار سے کہا کہ وہ صبر کرےں اور پارٹی کےلئے ان کی وفاداری بہت جلد رنگ لائے گی ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد ہائی کمان تمام مسائل پر واضح فےصلہ لے گا ۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کل رات شہر مےں اے آئی سی سی
صدر ملےکارجن کھر گے سے ان کی سداشےو نگر مےں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ایک گھنٹے سے زیادہ وقت اہم اموار پر تبادلہ خےال کےا ۔بتاےاجاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کھرگے نے ڈی کے شیوکمار سے کہا ہے کہ اگر صبر سے کام لیں تو پارٹی کی وفاداری کا بدلہ ملے گا۔ہائی کمان تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ کھرگے نے مشورہ دیا کہ بہار کے انتخابات کے بعد سب کو بیٹھنا چاہئے اور باہمی بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل پر واضح مفاہمت پر آنا چاہئے۔ انہوںنے بتاےا ہے کہ مناسب وقت تک صبر سے کام لیں ہائی کمان کے ذہن میں بھی چند مسائل ہیں بہار کے انتخابات کے بعد کی بات چےت کی جائے گی ۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ شےو کمار کو پارٹی کی وفاداری کا صلہ ملے گا۔کانگریس کے ذرائع نے وضاحت کی کہ دونوں لیڈروں نے پرینک کھرگے کی طرف سے عوامی مقامات پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی کے متعلق لکھے گئے خط کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس کی حمایت میں کابینہ میں لئے گئے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ان مسائل کے ساتھ ساتھ دونوں لیڈروں نے ان ذمہ داریوں پر بھی بات چیت کی جو بہار انتخابات میں ریاستی کانگریس لیڈروں کو دی جانی چاہئیں۔ کس کو کون سے کام سونپے جائیں۔ بہار کی انتخابی مہم میں کن لیڈروں کو شامل کیا جائے۔ریاست میں اقتدار کی تقسیم پر بحث کے درمیان ڈی کے شیوکمار کی اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کو اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ شیوکمار نے کھرگے سے ملاقات کی ،جو بیماری کی وجہ سے بنگلورو میں اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے سب کو باہر بھیج دیا اور باہمی افہام و تفہیم کے بعد خفیہ طور پر طویل بات چیت کی۔وزےر اعلیٰ سدارامیا کے قریبی ساتھیوں اور وزراءکا کہنا ہے کہ اقتدار کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ سدارامیا یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اگلے پانچ سالوں کےلئے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور نومبر میں کابینہ میں ردوبدل کی جائے گی، ڈی کے شیوکمار کی کھرگے سے ملاقات اور طویل بات چیت نے مختلف تشریحات کو جنم دیا ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے سوشیل میڈیا ایکس پر اے آئی سی سی صدرکے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اے آئی سی سی صدر اور سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی کہ کن امور پر بات ہوئی ہے۔
My brother recommended I might like this blog. He was totally right. This post truly made my day. You can not imagine simply how much time I had spent for this info! Thanks!
You are my inhalation, I possess few blogs and often run out from brand :). “Fiat justitia et pereat mundus.Let justice be done, though the world perish.” by Ferdinand I.