نومبر کے دوران ریاست بھر میںمحکمہ ہاﺅزنگ 49ہزار مکانات تقسیم کرے گا: ضمیر احمد خان
بنگلورو۔18 اکتوبر(سالار نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے ماہ نومبر کے دوران مستحقین میں 49ہزار مکانات کی تقسےم کردی جائے گی۔ےہ اعلان ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ اقلیتی بہبود واوقاف بی زیڈ ضمیر احمد خا ن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گزشتہ سال مارچ کے دوران محکمہ ہاﺅزنگ کی طرف سے ریاست بھر میں 36789مکانات کی فراہمی کی جا چکی ہے۔ باقی مکانات کی فراہمی کا کام کافی زوروں سے جاری تھا اور ان کا یہ کام پورا ہو چکا ہے اس لئے محکمہ نے ےہ طے کیاہے کہ نومبر کے دوران ان مکانات کی تقسیم کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مکانات کی تعمیر میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ مستحقین کی طرف سے رقم کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے گزارش کی تھی کہ مستحقین کی طرف سے جو ررقم درکار ہے اس کو ریاستی حکومت کی طرف سے ہی برداشت کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے اس کومنظوری دینے کے ساتھ ساتھ بجٹ میں اس کےلئے 500کروڑ روپے کی رقم بھی فراہم کردی جس کے سبب مکانات کی تعمیر کے کام کو تیزی سے پورا کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاﺅزنگ کے تحت ریاست بھر میں 1.80لاکھ سے زیادہ مکانات کی تعمیر کا کام مختلف مراحل میں ہے ان کو بھی تیزی سے پورا کرنے کےلئے انہوں نے محکمہ کے افسروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ ضمیر احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہدایت دی ہے کہ جن مقامات پر تکمیل شدہ مکانات کی فراہمی کی جارہی ہے وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھی پوری توجہ دی جائے اور ریاست میں کہیں بھی ایسے مکانات کی تقسیم نہ کی جائے جہاں پر بجلی پانی اور ڈرینےج کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا کام پورا نہیں ہو سکا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے محکمہ ہاﺅزنگ کے تحت آنے والے تمام بورڈ س اور کارپوریشنوں کے ذمہ داروں کو ےہ ہدایت دی ہے کہ جہاں جہاں مکانات کی تعمیر کا کام چل رہا ہے وہاں ترجیحی بنیاد پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ان مکانات کی تعمیر میں حصہ لےنے والے کنٹراکٹروںکی باقی رقم کو جلد از جلد ادا کرنے کےلئے ہدایت دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کی تقسیم کا کام پورا ہو تے ہی کنٹراکٹروں کی باقی رقم 900کروڑ روپے فوری طور پر ادا کر دی جائے گی۔