urdu news today live

ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر چامراج نگر گرام پنچایت ملا ز م کی خودکشی
ضلع پنچاےت افسر نے پی ڈی او کی معطلی کے احکامات جاری کئے
بنگلورو۔18اکتوبر (سالار نےوز) چامراج نگر ضلع کے ہونگنور گرام پنچایت دفتر کے احاطے مےں پانی کے پائپ سے لٹک کر ایک ملازم خودکشی کرنے کا واقعہ پےش آےا ۔ خودکشی کرلےنے والے شخص کی شناخت ہونگنور دےہات کے رہنے والے چکوسنا یاک (60) کے طور پر کی گئی، جو پنچایت میں جزوقتی وال مےن کے طور پر کام کر ر ہا تھا ،بتاےاجاتا ہے کہ اس کو گزشتہ 27 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی۔ گرام پنچایت کے پی ڈی او رامے گوڑا اور گرام پنچایت صدر سے اس کی تنخواہ ادا کرنے کی گزارش کے باوجود تنخواہ جاری نہےں کی گئی اس سے دلبرداشتہ چکو سناےاک نے گرام پنچایت کی عمارت کی کھڑکی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔چکو سناےاک نے خودکشی سے قبل اےک ڈےتھ نوٹ لکھ کر اسے گرام پنچایت دفتر کی دیوار پر چسپاں کیا۔ اپنے ڈےتھ نوٹ مےں چکو نے بتاےا ہے کہ اس کو چھٹی نہیں د ی جارہی تھی جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت کا شکار تھا۔ بار بار کہنے کے باوجود تنخواہ نہ دے کراسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پی ڈی او رامے گوڑا کے تنخواہ لسٹ پر دستخط کرنے کے باوجود گرام پنچایت صدر نے دستخط نہیں کئے۔ انسے لکھا کہ پی ڈی او رامے گوڑا اور گرام پنچایت صدر پتی موہن اسکی موت کی وجہ تھے۔ فی الحال چامراج نگر ایسٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کرنے بعد معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
پی ڈی او کی معطلی: اس سلسلے مےں ضلع پنچاےت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر موناروتھ نے پی ڈی او کے این رامہ گوڈا کی معطلی کا حکم دیا ہے۔ رامے گوڑا جو تنخواہ جاری کرنے کے انچارج تھے اور تنخواہ جاری کرنے کے معاملہ مےں لاپرواہی برت رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *