urdu news today live

شوگر فیکٹری کے قریب ٹریکٹروں کو آگ لگانے کا واقعہ
تین الگ ایف آئی آر درج، 10 افراد حراست میں
بنگلور۔16نومبر(سالارنےوز)باگل کوٹ کے مہالنگپور کے قریب شوگر فیکٹری کے سامنے کھڑے ٹریکٹروں اور ٹرالیوں کو آگ لگانے کے واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس سلسلے میں مہالنگپور پولیس اسٹیشن میں تین الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جبکہ اب تک 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ معلومات باگل کوٹ کے ایس پی سدھارتھ گوئل نے فراہم کیں۔ایس پی کے مطابق ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حرکت کسانوں کی نہیں، بلکہ شرپسند عناصر کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو ایف آئی آر پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کی شکایت پر اور ایک ایف آئی آر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے دی گئی شکایت پر درج کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کے ویڈیو شواہد اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات بھی حاصل کر لیے ہیں اور انہی شواہدکی بنیاد پر کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ ایس پی سدھارتھ گوئل نے کہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اصل ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *