ڈجیٹل منی لانڈرنگ کے ملز مےن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
قطر کی کمپنی ٹمکور تک میٹرو کی توسےع کےلئے سرمایہ لگائے گی :ڈاکٹر پرمےشور
بنگلورو۔18نومبر (سالار نےوز) وزےر دادخلہ ڈاکٹر جی پرمےشور نے کہا کہ بنگلور مےں رہ کر امرےکی باشندوں کو ڈجےٹل طور پر گرفتار کرنے کے واقعات مےں اضافہ ہو نے لگا ہے، اےسے ملزمےن کی نشاندہی کر کے ان کی گرفتارےاں عمل مےں لائی جائےں گی۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلورو کی ایک خاتون سافٹ وےر انجےنئر کے معاملے پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے وزےر داخلہ نے ےہ بات کہی اور بتاےا کہ خاتون سافٹ وےر انجےنئر سے ڈجےٹل گرفتاری کے نام پر32کروڑ روپئے کا دھوکہ دےا گےا تھا ۔انہوںنے بتاےا کہ مذکورہ خاتون کو ایک سال سے زائد عرصے سے ڈجےٹل گرفتاری کے نام پر 87 سے زائد مرتبہ رقم کی لین دین کی گئی ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ اگر وہ شروع میں ہی معلومات فراہم کر تی تو اس کی رقم بچ سکتی تھی، اس نے30کروڑ روپےوں سے زےادہ کی رقم کا دھوکہ کھانے کے بعد اس کی جانکاری دی ہے،پولےس نے اس معاملے کو سنجےدگی سے لیاہے ۔انہوںنے بتاےا کہ امریکی ٹیکنالوجی میں ترقی کر چکے ہیں بنگلورو میں بیٹھے امریکیوں کو ڈ جےٹل طور پر گرفتار کر رہے ہیں،اس لئے اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ وزےر داخلہ نے کہا کہ رےاستی پولےس ملزمےن کو ہر حال مےں گرفتار کرے گی ۔
قطر کی کمپنی ٹمکور تک میٹرو کی توسےع کےلئے سرمایہ لگائے گی :
ڈاکٹر پرمےشور نے بتاےا کہ رکن پار لےمان تیجسوی سوریا کی ٹمکور کے میٹرو ریل پراجکٹ سے متعلق میں خدشات غیر ضروری ہیں، ٹمکور اور بنگلور کے درمیان روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔ دابس پےٹ نلمنگل اور کیاتھاسندرا جیسے علاقے درمیان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے اور ٹر افک کی بھیڑ کی وجہ سے سفر کرنا اور بھی مشکل ہے، ٹمکور میں 20ہزار ایکڑ پر ایشیا کا سب سے بڑا صنعتی زون قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تیزی سے ترقی پذیر ٹمکور کو سڑکوں اور رےل گاڑےوں سمیت مختلف رابطوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تب ہی بنگلورو پر دباو¿ کم ہوگا، اگر بنگلورو کے اطراف واکناف رام نگرم، کولار اور ٹمکور کو مضافاتی علاقوں کے طور پر تیار کیا جاتا ہے تو بنگلورو پر دباو¿ کم ہو جائے گا اور صنعت و شہری کاری پھیلے گی۔ پرمےشور نے بتاےا کہ دو سال قبل ٹمکورکےلئے انہوںنے میٹرو پراجکٹ کی تجویز پیش کی تھی تب سے یہ معاملہ زیر بحث ہے، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بجٹ میں کہا کہ وہ مجوزہ پراجکٹ کا جائزہ لیں گے، اسی مناسبت سے ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی گئی جس کی رپورٹ مثبت آئی، بعد میں جب انہوںنے اجلاس کےا اور اس پر بحث کی تو ڈی پی آر کو منظور کر لیا گیا۔ اگلے مرحلے میں مالی سہولیات اور منصوبے کی لاگت پر تبادلہ ¿خیال ہوگا۔وزےر داخلہ نے کہا کہ وہ نہےں جانتے کہ تیجسوی سوریا کے اس بیان کا کیا مطلب تھا ،یہاں جھگڑے کی ضرورت نہیں وہ ترقی کے مقصد کے تحت ان سے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ریاست کی ترقی کے نقطہ¿ نظر سے مثبت سوچ رکھنا چاہئے منفی ردعمل ٹھیک نہیں ہے۔ڈاکٹر پرمےشور نے بتاےا کہ جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ دارالحکومت ٹوکیو سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جبکہ ملائیشیا میں کوالالمپور ہوائی اڈہ تقریباً 60 کلومیٹر دور ہے۔ وہاں 20 منٹ میں سفر کرنا ممکن ہے، ہمیں بھی ایسے نظام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تیجسوی سوریا کو ترقی مخالف قرار دے کر تنقید نہیں کریں گے، لوگ ان کے رویے کا فیصلہ کریں گے۔انہوںنے بتاےا کہ بنگلورو نے تعلیم میں بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھا ہے۔ لوگ مختلف وجوہات سے یہاں آ رہے ہیں، اس کےلئے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزےر داخلہ نے بتاےا کہ وزےر اعلیٰ سے اس وقت انہوںنے کوئی بات نہیں کی ہے، جب سے وہ دہلی کے سفر سے واپس آئے ہیں کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کیا فیصلے ہوئے ہیں یہ جاننے کے بعد جواب دیں گے۔مزید کہا کہ سدارامیا نے دہلی میں راہل گاندھی اور اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا انہیں اس بات کی مکمل تفصیلات نہیں بتائیں گے کہ کیا بات چیت ہوئی ہے۔