urdu news today live

تبدیلی کی بنیاد ہے، اور ہم اس شرح کو مزید کم کرنے کے لیے پر±عزم ہیں۔
امید پورٹل پر کرناٹک کی وقف املاک کی تفصیلات 100%اپ ڈیٹ
بنگلورو۔4 ڈسمبر (سالار نیوز)مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے وقف قانون کے تحت تمام وقف جائیداوں کی تفصیلات کو وزارت اقلیتی امور کی طرف سے بنائے گئے امید پورٹل پر اپ لوڈکرنے کے کام کو کرناٹک نے صدفیصد مکمل کر لیا ہے۔ ریاستی وزیربرائے ہاوزنگ ،اقلیتی بہبود اور اوقاف ضمیر احمد خان کی نگرانی میں وقف بور ڈ کے چیرمین،ممبروں ،چیف اکزی کیٹو آفیسر ،دیگر افسروں اور عملہ کی طرف سے چند ہفتوں سے مسلسل اس پر کام ہو رہا تھا۔جمعرات کی شام امید پورٹل پر وقف املاک کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے تینوں مرحلوں میکر(متولی)،چیکر(ضلع وقف افسر) اور اپروور(ریاستی وقف بورڈ) ان تمام مرحلوں کو صدفیصد مکمل کر لیا گیا۔ کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف کے چیف اکزی کیٹو آفیسر ڈاکٹر معاذالدین خان اور سابق چیرمین انور باشاہ نے ’سالار ‘ کو بتایا کہ امید پورٹل پر ریاست کے ایک بھی وقف ادارے کی تفصیل کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام نہ چھوٹے ضمیر احمد خان نے ےہ ہدایت جاری کی تھی ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے اس کےلئے 5ڈدسمبر کی جو تاریخ طے کی گئی تھی اس کے ایک دن قبل ہی کرناٹک نے تمام اوقافی اداروں کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کو صدفیصد مکمل کر لیا۔ ڈاکٹر معاذالدین خان نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع سے متولیوں نے اس کام میں تعاون کیا اس کام کومکمل کرنے کےلئے وزیر اوقاف کے ساتھ ساتھ وقف بورڈ کے چیرمین ، تمام ممبرو ں ،افسروں اور عملہ نے مسلسل جدوجہد کی اور بالاخر قبل از وقت کرناٹک نے اپنا کام مکمل کرلیا۔ رواں ہفتہ مضافات شہر ایک مقام پر تمام متولیوں کو جمع کر کے عملہ اور افسروں کی موجودگی میں تفصیلات کو مکمل طور پر نہ صرف بطور میکر اپ ڈیٹ کروایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ چیکر کے مرحلہ کو بھی تیزی سے پورا کیا گیا اور اپ ڈیٹ کرنے کے مرحلہ میں اگر میکر کی طرف سے کوئی خامی ہوئی ہے تو اس کو درست کروایا گیا اس کے بعد اپروور کے طور پر ریاستی وقف بور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *