urdu news today live
Headlines

افضال انصاری کو بڑی راحت، پارلیمنٹ کی رکنیت رہے گی برقرار، گینگسٹر کیس میں ملی سزا کو ہائی کورٹ نے کیا رد

افضال انصاری کو بڑی راحت، پارلیمنٹ کی رکنیت رہے گی برقرار، گینگسٹر کیس میں ملی سزا کو ہائی کورٹ نے کیا رد

الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا کو رد کر دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ سزا کی منسوخی سے افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رہے گی۔

غازی پور : مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور سے ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضال انصاری کو دی گئی چار سال کی سزا کو رد کر دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے غازی پور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ سزا کی منسوخی سے افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رہے گی۔ جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

اس معاملے میں سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 4 جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ افضال انصاری کو گینگسٹر کیس میں گزشتہ سال 29 اپریل کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ چار سال کی سزا کے باعث افضال انصاری کو جیل جانا پڑا تھا اور ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے سزا پر روک لگاتے ہوئے افضال کی رکنیت بحال کر دی تھی۔

افضال انصاری نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت دی گئی چار سال کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گینگسٹر سے متعلق معاملے میں غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 29 اپریل 2023 کو انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یوپی حکومت اور بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کرشنانند رائے کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں افضال انصاری کی سزا میں اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ میں افضال انصاری کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ گوپال چترویدی اور ایڈوکیٹ اوپیندر اپادھیائے نے دلائل پیش کیے جبکہ ریاست کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پی سی سریواستو اور کرشنانند رائے کے وکیل سدشٹ سنگھ نے دلائل پیش کئے۔

27 thoughts on “افضال انصاری کو بڑی راحت، پارلیمنٹ کی رکنیت رہے گی برقرار، گینگسٹر کیس میں ملی سزا کو ہائی کورٹ نے کیا رد

  1. I do not even know how I ended up here but I thought this post was great I do not know who you are but certainly youre going to a famous blogger if you are not already Cheers

  2. Hi my family member I want to say that this post is awesome nice written and come with approximately all significant infos I would like to peer extra posts like this

  3. Nice blog here Also your site loads up very fast What host are you using Can I get your affiliate link to your host I wish my site loaded up as quickly as yours lol

  4. Your ability to distill complex concepts into digestible nuggets of wisdom is truly remarkable. I always come away from your blog feeling enlightened and inspired. Keep up the phenomenal work!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *